وزارت اطلاعات ونشریات
تھیم میوزک کمپٹیشن
Posted On:
13 MAR 2025 11:46AM by PIB Delhi
موسیقی کی روح کو بیدار کرنا
تعارف

تھیم میوزک کمپیٹیشن(ٹی ایم سی) ہندوستان کی حقیقی موسیقی کی روح کا جشن ہے۔ یہ نغمہ نگاروں، گلوکاروں، فنکاروں اور موسیقاروں کو ایک ایسی موسیقی ترتیب دینے کی ترغیب دیتا ہے جو ہندوستانی کلاسیکی موسیقی یا کلاسیکی اور عصری طرزوں کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہو۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت (اۤئی اینڈ بی) کے زیر اہتمام اور انڈین میوزک انڈسٹری(اۤئی ایم اۤئی) کے تعاون سے، ٹی ایم سی عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ(ڈبلیو اے وی ای ایس) کے تحت منعقدہ کریئٹ ان انڈیا چیلنج کا حصہ ہے۔
ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کا پہلا مرحلہ درحقیقت ایک منفرد مرکز ہے جو پورے میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) کے شعبے کو یکجا کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔ یہ تقریب ایک اعلیٰ عالمی تقریب ہے جس کا مقصد عالمی ایم اینڈ ای صنعت کی توجہ ہندوستان کی طرف مبذول کرانا اور اسے ہندوستانی ایم اینڈ ای شعبہ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو جوڑنا ہے۔
یہ کانفرنس1 سے 4 مئی 2025 کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈن میں منعقد ہوگی۔ چار اہم اجزا براڈکاسٹ اور انفوٹینمنٹ،اے وی جی سی-ایکس اۤر، ڈیجیٹل میڈیا اور انوویشن، اور فلموں، پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈبلیو اے وی ای ایس ہندوستان کی تفریحی صنعت کے مستقبل کو ظاہر کرنے کے لیے رہنماؤں، تخلیق کاروں، اور تکنیکی ماہرین کو یکجا کرے گا۔
اس کانفرنس میں مقابلے کا تھیم، "سانگ آف انڈیا"، ہندوستانی موسیقی کی قوت اور معنویت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ڈبلیو اے وی ای ایس پلر 1 براڈکاسٹنگ اور انفوٹینمنٹ کا حصہ ہے۔ مقابلے کے لیے کل 178 شرکاء نے رجسٹریشن کرایا ہے۔
رہنما خطوط اور رجسٹریشن کا عمل
صرف ہندوستانی شرکاء کو حصہ لینے کی اجازت تھی، اور وہ سبھی ایک تفصیلی عمل سے گزرے اور مقابلہ کے لیے کچھ اصولوں پر عمل کیا:

مقابلے کی تفصیلات
اس مقابلے میں ، نغمہ نگاروں، گلوکاروں، فنکاروں اور موسیقی کے تخلیق کاروں نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی یا کلاسیکی اور عصری آلات اور اسلوب کے امتزاج سے متاثر موسیقی کو تخلیق کرنے اور اشتراک کرنے کے لیے حصہ لیا۔
مقابلہ دو مراحل میں ہوا: ابتدائی مرحلہ اور آخری مرحلہ۔
مقابلے کی تھیم، "سانگ آف انڈیا" نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کو عصری انداز کے ساتھ ملانے پر توجہ دیں، جس کے نتیجے میں ایک مربوط اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور میوزیکل کمپوزیشن تیار کیا جائے۔
اہم ٹائم لائنز
مقابلے کی اہم تاریخیں اور ٹائم لائن یہ ہیں:

جانچنے کا معیار
تھیم میوزک کمپیٹیشن میں حصہ لینے والوں کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ جانچنے کا معیار شفاف اور منصفانہ ہو۔ ہندوستانی موسیقی کی صنعت کے ماہرین کے ایک پینل نے سرفہرست 6 فائنلسٹوں کو منتخب کرنے کے لیے دو مراحل میں اس کا جائزہ لیا۔ فائنلسٹ کا انتخاب درج ذیل معیارات کی بنیاد پر کیا گیا تھا:

انعامات اورانتخاب
مقابلے میں کل چھ فاتحین کا انتخاب کیا گیا، جن میں ایک نمایاں انعام حاصل کرنے والا اور پانچ رنر اپ شامل تھے۔ انعامات کی تفصیلات:
گرانڈ پرائز (پہلاانعام پانے والا):
- نقد انعام یا متبادل انعام
- پیشہ ورانہ ریکارڈنگ اورموسیقی کو مرتب کرنا
- پروموشنل اور سوشل میڈیا فیچر
- معروف موسیقار یا موسیقاروں کے ساتھ ٹریننگ سیشن
- ڈبلیو اے وی ای ایس میں شرکت کی دعوت
رنر اپ انعامات (5 فاتحین):
- نقد انعام یا متبادل انعام
- کانفرنس کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پرتشہیر
- ڈبلیو اے وی ای ایس میں شرکت کی دعوت
اختتامیہ
تھیم میوزک کمپیٹیشن (ٹی ایم سی) ، جو(ڈبلیو اے وی ای ایس) پہل کا ایک حصہ ہے، نے ہندوستان کے بھرپور میوزیکل ورثے کا جشن منایا، جس نے شرکاء کو ہندوستانی کلاسیکی موسیقی سے متاثر ہو کر حقیقی موسیقی تیار کرنے کی ترغیب دی۔ مضبوط شرکت اور مکمل جانچ کے عمل کے ساتھ، مقابلہ نے متنوع ٹیلنٹ کو اکٹھا کیا، جس نے ہندوستانی موسیقی کی گہرائی کو ظاہر کیا۔ ایونٹ میں دلچسپ انعامات تقسیم کیے گئے، جن میں رہنمائی اور عالمی شناخت، ہندوستان کی تفریحی صنعت کے مستقبل میں انعام یافتگان کے تعاون کو اجاگر کیا گیا۔
******
ش ح ۔ ع و ۔ ج ا
(U :8256 )
(Release ID: 2111142)
Visitor Counter : 18