وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سر سیووساگر رام گلا م اور سر انیرودھ جگناتھ کی سمادھی پر گلہائے عقیدت نذرکئے
Posted On:
11 MAR 2025 3:04PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سر سیووساگر را م گلام بوٹینیکل گارڈن ، پامپلموسیس میں سر سیووساگر رام گلام اور سر انیرودھ جگناتھ کی سمادھی پر گلہائےعقیدت نذر کئے ۔ گلہائے عقیدت نذر کرنےکی تقریب کے دوران ماریشس کے وزیراعظم نوین چندر رام گلام کے ہمراہ وزیر اعظم مودی بھی تھے۔
اس موقع پر ، وزیر اعظم مودی نے ماریشس کی ترقی اور ہندوستان-ماریشس تعلقات کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنانے میں دونوں رہنماؤں کی دیرپا میراث کو یاد کیا ۔ گلہائے عقیدت نذر کرنے کی تقریب کے بعد ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رام گلام نے تاریخی باغ میں’’ایک پیڈ ماں کے نام‘‘ پہل کے تحت ایک درخت لگایا ۔
********
ش ح۔ ع ح ۔رض
U.N. 9002
(Release ID: 2110238)
Visitor Counter : 21
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam