ریلوے کی وزارت
انڈین ریلوے نے مہاشیو راتری کے لیے خصوصی انتظامات کیے
پریاگ راج سے 350 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں،کلیدی اسٹیشنوں پر چوکسی بڑھا ئی گئی
ہندوستانی ریلوے نے مہا کمبھ کے یاتریوں کے لیے 42 دنوں میں 15000 سے زیادہ ٹرینیں چلا کر ریکارڈ قائم کیا
Posted On:
25 FEB 2025 7:47PM by PIB Delhi
مہا کمبھ 2025 کا آخری امرت اسنان 26 فروری کو ہونا ہے۔ اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، بنگال سمیت کئی ریاستوں سے بڑی تعداد میںیاتری گنگا، جمنا اور سرسوتی ندیوں کے سنگم پراسنان کرنے کے لیے پریاگ راج پہنچے ہیں۔ اتوار اور پیر کو بہار کے پٹنہ، دانا پور، مظفر پور، گیا، ساسارام، کٹیہار، کھگڑیا، سہرسا، جے نگر اور دربھنگہ جیسے اسٹیشنوں پر مسافروں کی تعداد زیادہ تھی۔ اسی طرح اتر پردیش میں گورکھپور، لکھنؤ، ایودھیا، وارانسی، کانپور، گونڈا، دین دیال اپادھیائے اور جھانسی جیسے اسٹیشنوں پر یاتریوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ مسافروں کی بڑی تعداد مدھیہپردیش کے چترکوٹ، جبل پور، ستنا اور کھجوراہو جیسے اسٹیشنوں پر بھی پہنچی، جب کہ مسافروں کی ایک بڑی تعداد جھارکھنڈ کے دھنباد، بوکارو، رانچی، گڑھوا اور مودی نگر اسٹیشنوں سے بھی پریاگ راج پہنچے۔
امرت اسنان کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کی توقع ہے جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ کا زیادہ امکان ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے نارتھ سنٹرل ریلوے، نارتھ ایسٹرن ریلوے اور ناردرن ریلوے نے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی ہیں اور تمام افسران اور ملازمین کو اپنے کام کی جگہوں پر چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مونی اماوسیہ کے موقع پر 360 سے زیادہ ٹرینیں چلائی گئیں، جس نے 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کامیابی کے ساتھ ان کی منزلوں تک پہنچایا۔ اسی طرح مہاشیو راتری اسنان کے بعد اضافی ٹرینیں چلانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر پریاگ راج کے قریب اضافی ریک تعینات کیے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر، ریلوے نے مہا کمبھ کے دوران تقریباً 13,500 ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا تھا اور 42 ویں دن تک 15,000 سے زیادہ ٹرینیں چلائی جا چکی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں خصوصی ٹرینیں بھی شامل ہیں۔
مرکزی وزیر ریلوے جناب اشونی وشنو ریلوے کے تمام کاموں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیش کمار ٹرین آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تینوں زونل ریلوے کے جنرل منیجر اپنی ٹیموں کے ساتھ ریلوے کے انتظامات کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں۔ وزیر ریلوے نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور تمام زونل ریلوے کے جنرل منیجروں کو مہا کمبھ یاتریوں کا پورا خیال رکھنے اور ضرورت پڑنے پر اضافی خصوصی ٹرینیں چلانے کی ہدایت دی ہے۔
مہاشیو راتری پر عقیدت مندوں کی بھاری بھیڑ کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں ٹرینیں چلانے کے علاوہ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لیے کئی انتظامات کیے ہیں جن میں سیکیورٹی، پناہ گاہ اور آسان ٹکٹنگ شامل ہیں۔ پریاگ راج خطہ کے تمام اسٹیشنوں پر 1500 سے زیادہ تجارتی محکمے کے ملازمین اور 3000 ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس کی 29 ٹیمیں، ویمن ریلوے پروٹیکشناسپیشل فورس کی 2 ٹیمیں، 22 ڈاگ اسکواڈ اور 2 بم ڈسپوزل اسکواڈ پریاگ راج میں تعینات کیے گئے ہیں۔ اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کی ٹیمیںعقیدت مندوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
یاتریوں کے آسان سفر کو یقینی بنانے کے لیے پریاگ راج خطہ کے تمام اسٹیشنوں پر اندرونی نقل و حرکت کا منصوبہ نافذ کیا گیا ہے اور خصوصی ٹرینوں کے ذریعےیاتریوں کو ان کی منزلوں تک پہنچایا گیا ہے۔ پریاگ راج جنکشن پر مسافروں کو ان کی منزل کی بنیاد پر مخصوص پناہ گاہوں میں بھیج دیا گیا اور پھر خصوصی ٹرینوں کے ذریعے ان کے متعلقہ مقامات پر لے جایا گیا۔ جب مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو ریلوے نے اپنے ہنگامی منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسافروں کو خسرو باغ میں روک دیا اور مسافروں کو ٹرینوں میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی پناہ گاہوں کے ذریعے محفوظ طریقے سے اسٹیشن میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ پریاگ راج جنکشن کے کنٹرول ٹاور پر پریاگ راج ڈویژن کے سینئر عہدیداروں کے ذریعہ تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی گئی اور ٹرین آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے اور خصوصی ٹرینوں میںیاتریوں کی محفوظ روانگی کو یقینی بنانے کے لئے بروقت فیصلے کئے گئے۔
مختلف اسٹیشنوں پر طبی سہولیات بھی دستیاب تھیں، جہاں سنگین صورتوں میں عقیدت مندوں کا آبزرویشن رومز میں علاج کیاگیا۔ مہا کمبھ 2025 کے دوران، بہت سے یاتریوں نے ریلوے کی طرف سے پیش کردہ ڈیجیٹل خدمات کا فائدہ اٹھایا۔ لاکھوں مسافروں نے اپنی سفری ضرورتوں کے لیےویب سائٹ اور کمبھ ایپ کا استعمال کیا۔
مہا کمبھ کے آخری ہفتہ کے دوران ریلوے نے باقاعدہ اور خصوصی ٹرینوںکی آمدورفت بحسن وخوبی جاری رکھا۔ اتوار کو، ریلوے نے 335 ٹرینوں کو کامیابی سے چلایا،جس سے 16 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی اپنی منزل تک پہنچے ۔
*****
U.No:7569
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2106273)
Visitor Counter : 9