وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے میزورم کے عوام کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس  کے موقع پر مبارکباد پیش کی

Posted On: 20 FEB 2025 4:03PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میزورم کے عوام کو ان کی ریاست کے  یوم  تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ میزو ثقافت،  وراثت اور ہم آہنگی کے خوبصورت امتزاج کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی خواہش کی ہے کہ میزورم ترقی کرتا رہے، اور اس کا امن، ترقی اور خوشحالی کا سفر آنے والے برسوں میں  مزید بلندیوں تک   پہنچے۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’میزورم کے لوگوں کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس   پر جوش  مبارکباد! یہ متحرک ریاست اپنے دلکش مناظر، قدیم    روایات اور اپنے لوگوں کی غیر معمولی گرمجوشی کے لیے مشہور ہے۔ میزو ثقافت ورثے اور ہم آہنگی کے حسین امتزاج کی عکاسی کرتی ہے میزورم ترقی کرتا رہے، اور اس کا امن، ترقی اور خوشحالی کا سفر آنے والے برسوں میں  مزید بلندیوں تک   پہنچے۔’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ب ۔رض

U-7394


(Release ID: 2105028) Visitor Counter : 12