صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے نئے فارمیٹ میں چینج آف گارڈ تقریب ملاحظہ کی
عوام الناس 22 فروری سے یہ تقریب ملاحظہ کر سکتے ہیں
Posted On:
16 FEB 2025 12:04PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کے احاطے میں آج صبح (16 فروری 2025 کو) نئے فارمیٹ میں چینج آف گارڈ تقریب کا افتتاحی شو ملاحظہ کیا۔
آئندہ سنیچر یعنی 22 فروری 2025 سے عوام کی بڑی تعداد بھی یہ تقریب ملاحظہ کر سکے گی۔ اس کے تحت عوام الناس راشٹرپتی بھون کے پس منظر میں شاندار نظارے اور موسیقی پر مبنی کارکردگی سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔ فوجی ٹکڑیوں کے ذریعہ انجام دی جانے والی فوجی مشقیں، صدر جمہوریہ ہند کے محافظین کے گھوڑے، رسمی گارڈ بٹالین کے دستے، اور وسیع رقبے پر محیط رسمی ملٹری براس بینڈ بھی اس نئے فارمیٹ کا حصہ ہوں گے۔
وزیٹرس https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/ پر اپنے لیے بکنگ کرا سکتے ہیں۔




*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7168
(Release ID: 2103777)
Visitor Counter : 29