وزارت اطلاعات ونشریات
ڈبلیو ا وی ای ایس ایکسپلورر چیلنج
Posted On:
14 FEB 2025 3:37PM by PIB Delhi
تعارف
ڈبلیو اے وی ای ایس ایکسپلورر چیلنج تخلیق کاروں اور کہانی سنانے والوں کے لیے یوٹیوب شارٹس کے ذریعے ہندوستان کے بارے میں اپنے وژن کو ظاہر کرنے کا ایک دلچسپ موقع ہے ۔انٹرنیٹ اور موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے منعقد کیا جانے والا یہ اقدام شرکاء کو ملک کی متحرک گلیوں، ثقافتی ورثے، دلکش مناظر اور پوشیدہ خزانوں کو اپنے کیمرے میں قید کرنےدعوت دیتا ہے۔ ‘ریکارڈ کے لیے یہ میرا ہندوستان ہے’ کے موضوع پر مرکوز، یہ چیلنج تخلیق کاروں کو منفرد زاویوں سے شیئر کرنے کی ترغیب دیتا ہے جو ہندوستان کی تنوع، اصالت اور تخلیقی روح کو اجاگر کرنے والی ایک بڑی کہانی کا حصہ بنیں۔
یہ چیلنج کریٹ ان انڈیا چیلنجز کا حصہ ہے ، جو ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) کے تحت ایک اہم پہل ہے جو یکم سے 4 مئی 2025 تک جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈنز ، ممبئی میں منعقد ہوگی ۔ صنعتی لیڈران ، تخلیق کاروں اور اختراع کاروں کو اکٹھا کرتے ہوئے ڈبلیو اے وی ای ایس ابھرتے ہوئے رجحانات ، مواقع اور چیلنجوں پر بات چیت کو فروغ دے گا ،جبکہ ہندوستان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا ۔

ڈبلیو اے وی ای ایس کے قلب میں‘کریئیٹ ان انڈیا چیلنجز’ نے دنیا بھر سے 70,000 سے زائد اندراجات کے ساتھ زبردست شرکت حاصل کی ہے۔ یہ چیلنجز تخلیقی صلاحیت اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، جو کہانی سنانے والوں کو حدود کو عبور کرنے اور مواد کی تخلیق کو دوبارہ معیاری بنانے کا اختیار دیتے ہیں۔ اب تک شروع کیے گئے 31 چیلنجوں میں سے 22 چیلنجز میں عالمی سطح پر شرکت ہو چکی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی ایک اہم پہل کے طور پر یہ چیلنج ہندوستان کو میڈیا اور تفریح کے شعبے میں ایک متحرک مرکز کے طور پر مستحکم کر رہے ہیں۔
قواعد و ضوابط:

اعزازت و انعامات
.vفاتحین کو 2025 کے لیے یوٹیوب کی میزبانی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں مدعو کیا جائے گا۔
.v ڈبلیو اے وی ایس 2025 میں شرکا کو خصوصی ٹرپ کےلیے بلایاجائے گا، جس کے تمام اخراجات برداشت کیے جائیں گے۔
.v ڈبلیو اے وی ایس ہال آف فیم میں فاتحین کے اندراجات کی نمائش کی جائے گی۔
اپنی درخواست یہاں سبمٹ فارم کے ذریعے جمع کرائیں۔
حوالہ جات:
- https://wavesindia.org/challenges-2025
- https://eventsites.iamai.in/Waves/explorer/
Click here to download PDF
***
ش ح۔ م ع ن-ج
UR-7011
(Release ID: 2103249)
Visitor Counter : 39