وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

امریکی سرکاری محکمے کی کارکردگی سے متعلق(ڈی او جی ای) سربراہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی

Posted On: 13 FEB 2025 11:51PM by PIB Delhi

آج امریکی سرکاری محکمے کی کارکردگی سے متعلق(ڈی او جی ای) سربراہ اور ٹیسلا کے سی ای او،جناب ایلون مسک نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

جناب وزیر اعظم اور جناب مسک نے بھارتی اور امریکی اداروں کے درمیان جدت، خلائی تحقیق، مصنوعی ذہانت اور پائیدار ترقی میں تعاون کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، کاروبار اور اچھی حکمرانی میں تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔

جناب مسک اس میٹنگ میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ موجود تھے۔

****

ش ح۔ ع ح۔ع د

U-No. 7003)


(Release ID: 2103149) Visitor Counter : 30