وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کی دنیا کو اکٹھا کرنے والے عالمی سربراہی اجلاس وویز کے ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 07 FEB 2025 11:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے WAVESکے ایڈوائزری بورڈ کے ایک وسیع اجلاس کی صدارت کی۔ وویز ایک عالمی سربراہی اجلاس ہے جو تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کی دنیا کو یکجا کرتا ہے۔

انہوں نے ایکس  پر ایک پوسٹ میں لکھا:

وویز کے ایڈوائزری بورڈ کے ایک وسیع اجلاس کی صدارت مکمل کی۔ یہ ایک عالمی سربراہی اجلاس ہے جو تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کی دنیا کو اکٹھا کرتا ہے۔

ایڈوائزری بورڈ کے معزز اراکین مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں، جنہوں نے نہ صرف اپنی حمایت کا اعادہ کیا بلکہ اس بات پر بھی قیمتی تجاویز دیں کہ بھارت کو عالمی تفریحی مرکز بنانے کی کوششوں کو مزید مؤثر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6284


(Release ID: 2100989) Visitor Counter : 25