وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ڈبلیو اے وی ای ایس وی ایف ایکس چیلنج


تکمیل ، تخلیق، جیت ، وی ایف ایکس کا عدیم المثال مظاہرہ

Posted On: 06 FEB 2025 7:47PM by PIB Delhi

تعارف

ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) صنعت  میں گفتگو ، تعاون اور تخلیق  کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے ۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ، ڈبلیو اے وی ای ایس صنعت کے رہنما ، دیگر فریقین اور عالمی شرکاء کو اس شعبے کے مستقبل کی تشکیل اور ہندوستان میں تجارتی مواقع کو فروغ دینے کے لیے یکجا کرتا ہے ۔

ڈبلیو اے وی ای ایس کی ایک اہم خصوصیت کریٹ ان انڈیا چیلنجز ہے ، جس میں  70,000 سے زیادہ رجسٹریشن ہوچکے  ہیں اور 31 مقابلے شروع کیے ہیں جن کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کو فروغ دینا ہے ۔ ان میں سے 25 چیلنجز شرکت کے لیے کھلے ہیں ، جنہوں نے 22 بین الاقوامی رجسٹریشن کو راغب کیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015PJ9.jpg

ڈبلیو اے وی ای ایس وی ایف ایکس چیلنج (ڈبلیو اے ایف ایکس مقابلہ)

ڈبلیو اے وی ای ایس وی ایف ایکس چیلنج (ڈبلیو اے ایف ایکس) ٹاپ وی ایف ایکس ٹیلنٹ کے لیے ملک بھر میں ہندوستان کی اولین تلاش ہے ۔ وزارت اطلاعات و نشریات اور اے بی اے آئی کے ساتھ شراکت داری میں منعقد کیا گیا ، یہ افتتاحی کریٹ ان انڈیا سیزن 1 کے تحت ہندوستان کے تخلیقی منظر نامے میں ایک سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JN50.png

مقابلے  پر ایک نظر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HE0H.png

تھیم: ڈیلی لائف سپر ہیرو

مقابلے کا موضوع ’ڈیلی لائف سپر ہیروز‘ کے گرد گھومتا ہے ۔ شرکاء کو ویزول افکیٹ کی سیریز  یا  شارٹ فلم بنانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے جو مزاح اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ معمول کے  کاموں سے نمٹنے والے سپر ہیروز کو دکھاتے ہیں ۔ سپر ہیروز کے بارے میں سوچیں جو گھریلو کاموں ، روزمرہ کی آمد و رفت ، یا روزمرہ کے مسائل کو تخلیقی اور مزاحیہ طریقوں سے حل کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔

زمرے

  • طالب علم زمرہ: اسکول اور یونیورسٹی کے طلباء کے لیے کھلا ہے (رجسٹریشن ضروری ہے)
  • پیشہ ورافراد کا زمرہ: وی ایف ایکس ، اینیمیشن ، اور فلم سازی میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے کھلا ہے(جس میں فری لانسرز اور اسٹوڈیو فنکار شامل ہیں) ۔

مقابلے کا ڈھانچہ

  1. کوالیفائر راؤنڈ
  • رجسٹریشن: شرکاء اپنا زون منتخب کرتے ہیں اور ’’ڈیلی لائف سپر ہیرو‘‘ تھیم پر مبنی 30 سیکنڈ کا وی ایف ایکس ویڈیو جمع کراتے ہیں ۔
  • انتخاب: ایک جیوری زونل مقابلوں کے لیے فی زون ٹاپ 10 طلباء اور 10 پیشہ ور افراد کو شارٹ لسٹ کرے گی ۔
  1. زونل مقابلے
  • زونل مقابلے کے مقامات: چنڈی گڑھ (شمالی زون) ممبئی (مغربی زون) کولکاتا (مشرقی زون) بنگلورو (جنوبی زون)
  • منتخب شہروں میں براہ راست مقابلہ (10 گھنٹے کا چیلنج) ۔
  • مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کو ایک وی ایف ایکس  ریل ، اسٹاک ویڈیو، تھری ڈی اسیٹ اور ایف ایکس لائبریری کی مدد سے بنانی ہوگی۔
  • ڈبلیو اے وی ای ایس 2025 میں گرینڈ فائنل  مقالبے کے ہر زمرے کے فاتحین کو تمام اخراجات ادا کیے جائیں گے ۔
  1. گرینڈ فائنل
  • زونل فاتحین ڈبلیو اے وی ای ایس 2025 میں 24 گھنٹے کے چیلنج میں حصہ لیں گے ۔

مقابلہ کرنے والے وی ایف ایکس شاٹ بنانے کے لیے گرین میٹ اسکرینز ، تھری ڈی اثاثے ، اور ایف ایکس لائبریریوں کا استعمال کریں گے ۔
ہر زمرے میں گرینڈ چمپیئن  کونقد انعام اور خصوصی تحائف  دیئے جائیں گے ۔

رجسٹریشن
دلچسپی رکھنے والے شرکاء یہاں اندراج کر سکتے ہیں اور ڈبلیو اے وی ای ایس 2025 میں ہندوستان کے سب سے بڑے وی ایف ایکس چیلنج کا حصہ بن سکتے ہیں!
حوالہ جات:

پی ڈی ایف دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

-----------------------

ش ح۔ع و۔ ع ن

U NO: 6224


(Release ID: 2100544) Visitor Counter : 31