صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
آزمودہ کار کرکٹر سچن تیندولکر نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
’راشٹرپتی بھون ویمرش شرینکھلا ‘کے تحت بات چیت کرتے ہوئے ترغیبی کہانیوں کا کیا اشتراک
Posted On:
06 FEB 2025 8:15PM by PIB Delhi
آزمودہ کار کرکٹر جناب سچن تیندولکر نے اپنے اہل خانہ کے افراد کے ساتھ آج (6 فروری 2025) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدر اور جناب تیندولکر نے امرت ادیان کا سیر بھی کیا ۔

بعد میں، راشٹرپتی بھون کی پہل ’راشٹرپتی بھون ویمرش شرینکھلا‘ کے تحت ایک انٹرایکٹو سیشن میں، جناب تیندولکر نے ایک کرکٹر کے طور پر اپنے سفر کی کہانیوں کے ذریعے حوصلہ افزائی کے اصول بتائے۔ اس سیشن میں جس میں مختلف اسکولوں اور کالجوں کے خواہشمند کھلاڑیوں اور طلباء نے شرکت کی، انہوں نے ٹیم ورک کی اہمیت، دوسروں کا خیال رکھنا، دوسروں کی کامیابی کا جشن منانا، محنت، ذہنی اور جسمانی مضبوطی پیدا کرنا اور زندگی کی تعمیر کے دوسرے بہت سے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے کھیلوں کے ستارے دور دراز علاقوں اور قبائلی برادریوں اور ان علاقوں سے آئیں گے جو اتنے مراعات یافتہ نہیں ہیں۔


*****
ش ح ۔ ال
U-6209
(Release ID: 2100510)
Visitor Counter : 26
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam