وزارت اطلاعات ونشریات
مہاکمبھ 2025: 40 لاکھ سے زائد عقیدتمندوں کو 233 واٹر اے ٹی ایم کے ذریعے 24 گھنٹے پینے کےصاف پانی کی فراہمی
ماحولیات کے تحفظ اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے پلاسٹک کے بغیر پینے کے پانی کا نظام
Posted On:
05 FEB 2025 7:14PM by PIB Delhi
پریاگ راج میں مہاکمبھ 2025 میں ملک بھر اور بیرون ملک سے آنے والے لاکھوں عقیدتمندوں کے لیے پینے کے صاف پانی کا بڑے پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے ۔ میلے کے علاقے میں کل 233 واٹر اے ٹی ایم لگائے گئے ہیں ، جو بغیر کسی رکاوٹ کے دن میں 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔ ان واٹر اے ٹی ایم کے ذریعے عقیدتمندوں کو روزانہ صاف آر او (ریورس اوسموسس) پانی مل رہا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 21 جنوری 2025 سے یکم فروری 2025 کے درمیان 40 لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے ان واٹر اے ٹی ایم سے سہولت حاصل کی ۔
عقیدتمندوں کی سہولت کے لیے انتظامیہ نے ان واٹر اے ٹی ایم کے ذریعے پینے کے پانی کی مفت تقسیم کو یقینی بنایا ہے۔ ابتدائی طور پر، یہ خدمت 1 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب تھی، جہاں عقیدتمند یا تو سکے ڈال کر یا یو پی آئی اسکیننگ کے ذریعے آر او پانی کی قیمت ادا کرتے تھے۔ تاہم، اب یہ خدمت مکمل طور پر مفت کر دی گئی ہے تاکہ عقیدتمندوں کو بغیر کسی دشواری کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ہر واٹر اے ٹی ایم پر ایک آپریٹر تعینات ہوتا ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جیسے ہی عقیدتمند بٹن دبائیں، خالص پانی دستیاب ہو جائے۔ اس سے یہ یقینی ہوپاتا ہے کہ عقیدتمندکو پانی حاصل کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اور پانی کی فراہمی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔
مہاکمبھ میں نصب کیے گئے واٹر اے ٹی ایم جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو ان کے کام کرنے کو مکمل طور پر خودکار اور ہموار بناتی ہے۔ ان مشینوں میں ایک سینسر پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے جو فوراً کسی بھی تکنیکی خرابی کا پتا لگا لیتا ہے۔ اگر کوئی تکنیکی مسئلہ پیش آتا ہے، تو واٹر کارپوریشن کے تکنیکی ماہرین فوراً اسے درست کر دیتے ہیں، جس سے عقیدتمندوں کو پانی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی۔ مہاکمبھ میں عقیدتمندوں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہر واٹر اے ٹی ایم روزانہ 12,000 سے 15,000 لیٹر آر او پانی فراہم کر رہا ہے۔ تمام واٹر اے ٹی ایم ایس آئی ایم پر مبنی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو انہیں انتظامیہ کے مرکزی نیٹ ورک سے مربوط رکھتی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی پانی کی مجموعی کھپت، پانی کی سطح کی نگرانی، پانی کے معیار اور تقسیم کی مقدار کی مسلسل مانیٹرنگ کو ممکن بناتی ہے۔ جب بھی کوئی عقیدتمند واٹر اے ٹی ایم کا استعمال کرتا ہے، ایک لیٹر صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے، جسے وہ نل کے نیچے رکھی بوتل میں بھر سکتے ہیں۔ پچھلے کمبھ میں، سنگم اور دیگر گھاٹوں کے ارد گرد پلاسٹک کی بوتلوں اور دوسرے فضلے کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا تھا۔ اس بار، انتظامیہ نے نہ صرف صاف پانی کی فراہمی کے انتظامات کیے ہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔
مہاکمبھ انتظامیہ نے یہ یقینی بنایا ہے کہ واٹر اے ٹی ایم ، تقریب کے دوران بلا رکاوٹ کام کریں گے۔ کسی بھی مسئلے سے نمٹنے اور واٹر اے ٹی ایم کی باقاعدہ نگرانی کے لیے خصوصی تکنیکی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، انتظامیہ مستقبل میں کمبھ اور دیگر مذہبی تقاریب کے دوران عقیدتمندوں کوپینے کا صاف پانی آسانی سے فراہم کرنے کے لیے اسی طرح کے مزید اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ اس اقدام نے مہاکمبھ 2025 کو زیادہ سہولت والا، محفوظ اور ماحول کے لیے ساز گار بنایا ہے ، جو مستقبل کے لیے ایک تاریخی اور مثالی معیار قائم کرتا ہے۔
********************
UN. NO: 6136
ش ح۔ا ع خ۔ص ج
(Release ID: 2100140)
Visitor Counter : 11