دیہی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے قومی سطح پر عوامی بیداری مہم "واٹرشیڈ یاترا" کا آغاز کیا
جناب چوہان نے موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مٹی اور پانی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور ڈبلیوڈی سی -پی ایم کے ایس وائی پروجیکٹس کے مؤثر اور کامیاب نفاذ کے لیے کمیونٹی کی شرکت کو ضروری قرار دیا
مرکزی وزیر جناب چوہان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس یاترا میں دل و جان سے شرکت کریں اور ڈبلیوڈی سی -پی ایم کے ایس وائی کی کامیابی کو یقینی بنائیں
جناب چوہان نے 2025 اور 2026 کے لیے ڈبلیوڈی سی -پی ایم کے ایس وائی 2.0 کے تحت "واٹرشیڈ - جن بھاگیداری پرتی یوگیتا" کا اعلان کیا
Posted On:
05 FEB 2025 6:50PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج قومی سطح پر عوامی بیداری مہم "واٹرشیڈ یاترا" کا آغاز کیا، جو ہائبرڈ طریقے سے منعقد ہوئی۔ اس کا مقصد عوام کی شرکت کو فروغ دینا اور وہ پروجیکٹ علاقوں میں پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا(ڈبلیوڈی سی -پی ایم کے ایس وائی 2.0)کے تحت واٹرشیڈ ڈویلپمنٹ سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر دیہی ترقی کے مرکزی وزراءمملکت ڈاکٹر چندر شیکھرپیماسانی اور جناب کمیش پاسوان بھی موجود تھے۔انہوں نے یاترا کے آغاز کے موقع پرمجمع سے خطاب کیا۔ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرا، سینئر افسران اور وہ افسران جو ڈبلیوڈی سی -پی ایم کے ایس وائی کے نفاذ سے منسلک ہیں، اپنے اپنے ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں شخصی طور پر شریک ہوئے اور اپنے علاقوں میں یاترا کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں تقریباً 800 گرام پنچایات اور ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مٹی اور پانی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور ملک بھر میں ڈبلیوڈی سی -پی ایم کے ایس وائی پروجیکٹس کے مؤثر اور کامیاب نفاذ کے لیے کمیونٹی کی شرکت کو ضروری قرار دیا۔ اسی مناسبت سے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یاترا میں دل و جان سے شرکت کریں اور ڈبلیوڈی سی -پی ایم کے ایس وائی کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ جناب چوہان نے یہ بھی کہا کہ یاترا "کمیونٹی ڈرائیو اپروچ" حاصل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، علاقائی سطح پر نفاذ کی مشینری کو فعال کرے گی اور زراعت کی پیداوار، روزگار کے ذرائع، اور ماحول کی بہتری کے لیے قدرتی وسائل کے پائیدار انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ واٹرشیڈ یاترا کے دوران جو سرگرمیاں کی جائیں گی جیسے نئے کاموں کا بھومی پوجن، مکمل کاموں کا لوکارپن، واٹرشیڈ مہوتسو، واٹرشیڈ کی پنچایت، پروجیکٹ علاقوں میں واٹرشیڈ مارگ درشکوں کو ایوارڈز اور اعزازات، بھومی-جل پچ اور شردان وغیرہ، وہ عوام تک پائیدار وسائل کے انتظام کا پیغام پہنچائیں گی۔
یاترا کے آغاز کے موقع پرجناب چوہان نے ڈبلیوڈی سی -پی ایم کے ایس وائی 2.0 کے تحت 2025 اور 2026 کے لیے "واٹرشیڈ - جن بھاگیداری پرتیوگیتا" کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد ماڈل ہے جو کمیونٹی کی قیادت میں واٹرشیڈ انتظام کے اصولوں پر مبنی ہے اور اس میں "سرکاری ۔نجی -پیپلز پارٹنرشپ (4پیز) کو شامل کیا گیا ہے۔ اس تحت، پروجیکٹ علاقوں میں حکومت کی فنڈنگ اور عوامی شرکت سے کیے گئے کاموں کا ریاستی سطح پر جائزہ لیا جائے گا اور جن پروجیکٹس کے تحت عمدہ اور قابلِ ذکر کام انجام دیا جائے گا، انہیں ہر پروجیکٹ کے لیے اضافی 20 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس کے لیے کل 70.80 کروڑ روپے کی گنجائش رکھی گئی ہے، جو ہر سال 177 پروجیکٹس کو فائدہ پہنچائے گی۔ اس سال کی مقابلے کی پروجیکٹوں کی جانچ اپریل کے مہینے میں کی جائے گی۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی ذکر کیا کہ یہ مقابلہ نہ صرف محکمے کے کام کو تیز کرے گا بلکہ عام عوام بھی اپنی صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کرنے کے ڈھانچوں کی تعمیر اور دیکھ بھال میں شرم دان کے ذریعے حصہ لے گی۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد صحت مند مقابلہ پیدا کرنا، عوامی آگاہی، عوامی شرکت اور مٹی اور پانی کے تحفظ کے لیے عوام میں وابستگی کا احساس پیدا کرنا ہے تاکہ مستقبل میں گاؤں والے ان اکائیوں کا خیال رکھیں اور انہیں صحیح طریقے سے سنبھالیں۔
واٹرشیڈ یاترا 805 پروجیکٹس کے تحت تقریباً 60 سے 90 دنوں تک چلائی جائے گی، جو 6673 گرام پنچایات (13587 گاؤ ں) کو 26 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرے گی۔ واٹرشیڈ کی پنچایت کی سرگرمی کے تحت، ماہرین کی جانب سے پائیدار مٹی اور پانی کے انتظام کے طریقوں پر بات چیت کا انعقاد کیا جائے گا اور تقریباً 8,000 افراد کو اعزاز سے نوازا جائے گا ،جنہوں نے مختلف پروجیکٹ علاقوں میں ڈبلیوڈی سی -پی ایم کے ایس وائی کے کاموں کے نفاذ میں حصہ لیا، جو واٹرشیڈ کمیونٹیز کو مزید حوصلہ افزائی فراہم کرے گا۔
محکمہ نے واٹرشیڈ ڈویلپمنٹ پر ایک لرننگ مینجمنٹ سسٹم(ایل ایم ایس) تیار کیا ہے اور اسے ڈی او ایل آر کی ویب سائٹ پر ہوسٹ کیا ہے، جو مزید نوجوانوں کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے مائی بھارت پورٹل سے منسلک ہے۔ شریک نوجوانوں کو ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، جو انہیں شرم دان کی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے لیے مزید حوصلہ افزائی فراہم کرے گا۔
"واٹرشیڈ یاترا" کے لیے ایک بڑا ایونٹ "مائی بھارت پورٹل" پر تیار کی گئی ہے، تاکہ ملک بھر کے نوجوانوں سے جڑنے اور انہیں شامل کرنے میں مدد ملے۔ اس سے نوجوان رضا کاروں کو شرم دان جیسی سرگرمیوں کے لیے متحرک کرنے میں مدد ملے گی، واٹرشیڈ پروجیکٹس میں کمیونٹی کی شرکت کو مضبوط کرے گا اور ڈبلیوڈی سی -پی ایم کے ایس وائی 2.0 اسکیم کے بہتر نفاذ میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ واٹرشیڈ کارکنوں اور رہنماؤں کی ایک کمیونٹی کیڈر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
************
ش ح۔ع ح ۔ن ع
(U: 6134)
(Release ID: 2100130)
Visitor Counter : 17