وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کو تاریخی دوسری میعاد کے لئے مبارکباد دی
رہنماؤں نے باہمی طور پرسود مند اور اعتماد پر مبنی شراکت داری کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا
انہوں نے ٹیکنالوجی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم اور صدر ٹرمپ نے مغربی ایشیا اور یوکرین کی صورتحال سمیت عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا
رہنماؤں نے عالمی امن، خوشحالی اور سلامتی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
دونوں رہنما جلد ملاقات کرنےپر رضامندی ظاہر کی
Posted On:
27 JAN 2025 10:23PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدرعزت مآب ڈونالڈ جے ٹرمپ سے بات کی اور انہیں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر ان کی تاریخی دوسری مدت صدارت پر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی طورپرسود مند اور قابل اعتماد شراکت داری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وسیع تر دو طرفہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں اور ٹیکنالوجی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں سمیت اسے آگے بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا اور یوکرین کی صورتحال سمیت عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی امن، خوشحالی اور سلامتی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
رہنماؤں نے رابطے میں رہنے اور جلد ہی باہمی طور پر مناسب تاریخ پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
********
ش ح۔ ف ا ۔ف ر
(U: 5735)
(Release ID: 2096893)
Visitor Counter : 16