وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و نشریات نے پہلی عالمی سمعی بصری انٹرٹینمنٹ چوٹی کانفرنس سے پہلے مواد تخلیق کرنے والوں جیسے انفلوئنسر، پوڈکاسٹر، اینی میشن میکراور گیم ڈویلپروغیرہ کے لیے اعلی ایوارڈ کا اعلان کیا
مرکزی وزرا اشونی ویشنو اور گجیندر سنگھ شیخاوت نے تخلیق کاروں اور فرموں کو یکجا کرنے کے لیے ایک ای مارکیٹ پلیس ویوز بازار کا افتتاح کیا
ویوز کے لیے کلاسیکی اور نیم کلاسیکی موسیقی چیلنج ’واہ استاد‘ اور کھادی کے فروغ سے متعلق تین مزید کریئیٹ ان انڈیا چیلنج شروع کیے گئے
سیاحت اور ثقافتی ورثے کے فروغ کے مواد کے لیے بھی چیلنج کا اعلان کیا گیا
ویوز کا مقصد بھارت کو مواد تخلیق کرنے کی عالمی راجدھانی کے طور پر پیش کرنا ہے
بھارت کے ثقافتی ورثے کی عالمی سطح پر شہرت ہے جس میں سوامی وویکا نند کی وراثت کی بازگشت سنائی دیتی ہے: جناب اشونی ویشنو
ویوز آرٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے اور یہ بھارتی تخلیق کاروں کو دنیا کے سامنے ہمارے ثروت مند ثقافتی ورثے کو پیش کرنے کی تحریک دے گا: جناب گجیندر شیخاوت
Posted On:
27 JAN 2025 7:22PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج عالمی سمعی و بصری اینڈ انٹرٹینمنٹ چوتی کانفرنس(ویوز) سے قبل ایک اہم سنگ میل عبور کیا اور نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو اور ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے بڑے اقدامات کا اعلان کیا۔
جناب سنجے جاجو، سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات، جناب ارونیش چاولہ، سکریٹری، وزارت ثقافت۔ بھارتی فلم ساز شیکھر کپور اور پرسار بھارتی کے سی ای او گورو دویدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
![](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MCVG.jpg)
بھارت کو تخلیق کار معیشت کی عالمی راجدھانی بنانا
ڈیووس اکنامک فورم کی طرح عالمی شہرت کی چوٹی کانفرنس کے طور پر ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کے قیام کے وزیر اعظم کے وژن پر عمل کرتے ہوئے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ کوشش بھارت کی تخلیقی معیشت کو اجاگر کرنے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جو روایت، کہانی سنانے اور ثقافتی اہمیت سے ثروت مند ہے۔
![](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NY2X.jpg)
اشونی ویشنو نے کہا کہ ہماری ثروت مند ثقافت جو کبھی سوامی وویکانند کے توسط سے شکاگو ورلڈ میلے کے ہال میں گونجی تھی، آج ہمارے وزیر اعظم یوگا، ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور آیوروید جیسے اقدامات کے ذریعے عالمی سطح پر آگے بڑھا رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا، "ویوزاس کوشش کی ایک توسیع ہے، جس کا مقصد بھارت کو تخلیق کار معیشت کی عالمی راجدھانی بنانا ہے۔‘‘
مرکزی وزراء نے ویوز بازار، 3 کریٹ ان انڈیا چیلنجز، ویوز ایوارڈز کا افتتاح کیا اور ایک مزید چیلنج کا بھی اعلان کیا۔
ویوز بازار: تخلیقی معیشت کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا
اس تقریب میں ویوز بازار – گلوبل ای-مارکیٹ پلیس کی نقاب کشائی کی گئی ، جو ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو بھارت کے وسیع تخلیقی ٹیلنٹ پول کو بین الاقوامی مارکیٹوں سے جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم صارفین کو اپنے مواد کی نمائش، منصوبوں کو پچ کرنے اور جغرافیائی حدود سے تجاوز کرنے والے بامعنی رابطے بنانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ تیار کردہ ٹولز اور وسائل پیش کرکے عالمی کاروباری تعاملات کو آسان بناتا ہے ، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تخلیق کار اور کاروبار ترقی اور کامیابی کے نئے مواقع تلاش کرتے ہوئے اپنی رسائی کو بڑھا سکیں۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ویوز بازار ایک تبدیلی لانے والا پلیٹ فارم ہے جو فلم، ٹی وی، میوزک، ای اسپورٹس، اینی میشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس جیسے مختلف تفریحی شعبوں کے تخلیق کاروں، سبسکرائبرزاور شراکت داروں کو متحد کرے گا۔ یہ جغرافیائی خلا کو پر کرے گا ، تخلیق کاروں کو اپنے کام کی نمائش کرنے اور بامعنی بی 2 بی تعامل کے قابل بنائے گا۔
ویوز بازار برانڈ کے تعاون، فنڈنگ اور تقسیم میں بھی مدد کرے گا، جس سے تخلیق کاروں کو اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے درکار مدد حاصل ہوسکے گی۔ یہ جامع ای مارکیٹ بھارت میں ابھرتی ہوئی تخلیقی معیشت کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا ایک اہم ذریعہ ہوگا۔ یہ پلیٹ فارم مواد تخلیق کرنے والوں کو اپنی مصنوعات، خیالات اور مہارتوں کو مارکیٹ میں لانے کے قابل بنائے گا۔
ویوز ایوارڈ
ویوز ایوارڈوں کا آغاز 15 فروری 2025 کو نامزدگیوں کے ساتھ ہوگا۔ مختلف تخلیقی شعبوں میں بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ویوز ایوارڈز میں گیم آف دی ایئر، فلم آف دی ایئر اور ایڈورٹائزنگ کمپین آف دی ایئر جیسی کیٹیگریز شامل ہیں۔ ان ایوارڈز میں اسپیشل سلیکشن ایوارڈز بھی شامل ہیں، جو ٹیکنالوجی اور سماجی رسوخ جیسے شعبوں میں لائف ٹائم حصولیابیوں اور اہم اثرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
![](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D4L4.jpg)
کریئیٹ ان انڈیا کے تحت تین نئے چیلنجز
اس تقریب کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ کریئیٹ ان انڈیا کے چیلنجز کے تحت تین نئے چیلنجوں کا افتتاح کیا گیاہے ، جن میں ’’ریزونٹ: دی ای ڈی ایم چیلنج‘‘، ’’دنیا کو کھادی پہنائیں‘‘اور ’’واہ استاد‘‘ شامل ہیں۔
- واہ استاد
وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے ثقافت اور دوردرشن کی وزارت کے تعاون سے ’دہلی گھرانہ‘ کے ذریعہ شروع کیا گیا ’واہ استاد‘ نوجوان، کلاسیکی طور پر تربیت یافتہ گلوکاروں کو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہ 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شرکاء کے لیے کھلا ہے ، بشمول بین الاقوامی شرکت۔ یہ دو مرحلوں پر مشتمل مقابلہ ہے جس کا اختتام ویوز 2025 میں گرینڈ نیشنل فائنل میں ہوگا ۔ اس کے رجسٹریشن آج پرسار بھارتی (https://prasarbharati.gov.in/wah-ustad/) کی ویب سائٹ پر کھولے گئے ہیں۔
- دنیا کو کھادی پہنائیں
یہ چیلنج ایڈورٹائزنگ پروفیشنلز اور فری لانسرز کو مدعو کرتا ہے کہ وہ جدید کیمپین تیار کریں جو کھادی کو عالمی برانڈ کے طور پر پیش کریں۔ بین الاقوامی شراکت داری کے لیے کھلا، اس چیلنج کا مقصد بھارت کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر کھادی کو فروغ دینا ہے۔ شرکاء کو مختلف فارمیٹس (جیسے، ڈیجیٹل، پرنٹ، ویڈیو، تجرباتی) میں جدید ڈیزائن تصورات کو تلاش کرنا ہوگا. ’میک دی ورلڈ ویئر کھادی‘ کھادی کے برانڈ امیج کو بہتر بنانے اور صارفین کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے تخلیقی سوچ اور اسٹریٹجک نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
![](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004X1GU.jpg)
- ریزونیٹ: ای ڈی ایم چیلنج: انڈین میوزک ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کی میزبانی میں منعقد ہونے والا ’ریزونیٹ‘ دنیا بھر کے فنکاروں، موسیقاروں اور آرٹسٹس کو الیکٹرانک ڈانس میوزک (ای ڈی ایم) پروڈکشن میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے مدعو کرتا ہے۔ یہ چیلنج تمام قومیتوں کے لیے کھلا ہے۔
![](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GHE5.jpg)
بھارت کے ثقافتی ورثے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نیا چیلنج
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک نئے چیلنج کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد بھارت کی امیر سیاحت اور ثقافتی ورثے کو تلاش کرنے والی فلموں کو فروغ دینا ہے۔ یہ پہل فلم سازوں کو چیلنج کرتی ہے کہ وہ ملک کے متحرک ثقافتی ڈھانچے کی گہرائی میں جائیں اور اسے قومی اور بین الاقوامی سامعین کے سامنے پیش کریں۔ ان چیلنجوں کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں، جدت طرازی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
ویوز: عالمی سطح پر بھارت کی ثقافتی طاقت کا مظاہرہ
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے بھارت کو کہانی کاروں، موسیقاروں، مواد تخلیق کرنے والوں اور مذہبی تنوع کا ایک متحرک مرکز قرار دیا۔ شیخاوت نے کہا کہ ہمارا ثقافتی ورثہ نہ صرف ہمارے ماضی کا ثبوت ہے بلکہ عالمی سطح پر ہمارے مستقبل کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس بھرپور ثقافتی ذخیرے سے فائدہ اٹھانے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات نے ویوز نامی ایک متحرک پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی کے بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
![](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006H6B5.jpg)
مختلف شعبوں اقتصادی، سماجی اور تکنیکی شعبوں میں بھارت کی ترقی کے ساتھ ، ہماری ثقافتی طاقت بھی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بنی ہوئی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ویوز کے ذریعے بھارت کا ثقافتی تنوع عالمی سطح پر وہ پہچان حاصل کرے گا جس کا وہ حقدار ہے اور ثقافتی تخلیقی معیشت کو دنیا کی رسمی معیشت کا لازمی حصہ بنائے گا۔ یہ اقدام اس اہم کردار کی نشاندہی کرتا ہے جو ویوز بھارت کی ثقافتی طاقت کو ظاہر کرنے اور بڑھانے میں ادا کرے گا، جو ہمارے تخلیق کاروں کو دنیا بھر میں عزت اور پہچان حاصل کرنے کی بنیاد فراہم کرے گا۔
کریئیٹ ان انڈیا چیلنجز
بھارت سرکار کی وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے شروع کی جانے والی ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کے اہم کریئیٹ ان انڈیا چیلنجز کو بھارت اور دنیا بھر کے خواہشمند اور پیشہ ور تخلیق کاروں کے ذریعے زبردست ردعمل ملا ہے۔ 70,000 سے زیادہ رجسٹریشن ہوچکے ہیں اور مزید جاری ہیں، اس چیلنج نے متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد اور برادریوں کے تخیل پر قبضہ جمالیا ہے ، جس سے متحرک تخلیقی اور جدت طرازی کے لیے ایک جامع ایکو سسٹم کو فروغ ملا ہے۔ اب تک 31 کریئیٹ ان انڈیا چیلنجز کا افتتاح کیا گیا ہے جن میں سے 25 ابھی بھی رجسٹریشن کے لیے کھلے ہیں جن میں سے 22 عالمی شرکت کو راغب کر رہے ہیں۔
بھارت: کہانی سنانے کی سرزمین
معروف فلم ساز شیکھر کپور نے بھی اپنے خطاب کے دوران سب سے بڑا مواد تخلیق کرنے اور کھپت کرنے والے ملک کے طور پر بھارت کی حیثیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت صرف ایک مرکز نہیں ہے بلکہ فلموں سے لے کر گیمنگ تک ثقافتی اور ڈیجیٹل مواد کا ایک پاور ہاؤس بھی ہے۔ یہی وہ چیز ہے جسے ہم اپنی ’سافٹ پاور‘کہتے ہیں۔ اس موضوع کو جاری رکھتے ہوئے جناب کپور نے آنے والے ویوز سمٹ کے لیے جوش کا اظہار کیا ، جہاں اس وسیع تخلیقی توانائی کا مظاہرہ کیا جائے گا ، اور اس تقریب کو عالمی تخلیقی معیشت میں بھارت کی قیادت کے اظہار کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کیا۔
ایک موقع جسے گنوانا نہیں چاہیے
اس سمٹ کو اپنی نوعیت کا پہلے اجلاس کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں آڈیو، ویڈیو اور انٹرٹینمنٹ کو ایک پلیٹ فارم میں یکجا کیا گیا ہے، اس طرح دنیا بھر کے تخلیق کاروں کو نیٹ ورک، تعاون اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم ہوگا۔ جناب ویشنو نے تمام تخلیق کاروں پر زور دیا کہ وہ ویوز میں سرگرمی سے حصہ لیں اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک ایسا موقع ہے جسے ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5723
(Release ID: 2096811)
Visitor Counter : 89
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Nepali
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam