وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم كی این سی سی کیڈٹس، این ایس ایس رضاکاروں، قبائلی مہمانوں اور جھانكی آرٹسٹوں سے بات چیت


وزیر اعظم نے ایک جدید انداز  اختیار كرتے ہوئے ذاتی طور پر شرکاء کے ساتھ بے تكلف بات چیت كی

وزیر اعظم نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے پیغام کو اجاگر کیا، شرکاء سے اپیل کی كہ وہ  دوسری ریاستوں کے لوگوں سے بات چیت کریں

وزیر اعظم نے نوجوانوں کو قوم سازی کی تلقین کی، وکست بھارت کے ویژن کو حاصل کرنے کی کلید کے طور پر فرائض کی تکمیل کی اہمیت پر زور دیا

Posted On: 24 JAN 2025 7:57PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پہلے لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر این سی سی کیڈٹس، این ایس ایس رضاکاروں، قبائلی مہمانوں اور ٹیبلو آرٹسٹوں کے ساتھ بات چیت کی جو آئندہ یوم جمہوریہ کی پریڈ کا حصہ ہوں گے۔بات چیت کے بعد متحرک ثقافتی پرفارمنسز پیش کی گئیں جو ہندوستان کی بھرپور ثقافت اور تنوع کو ظاہر کرتی ہیں۔

ماضی كے برعكس وزیر اعظم نے شرکا سے اختراعی انداز میں بات چیت کی۔انہوں نے شرکاء کے ساتھ ایک غیر رسمی اور بالمشافہ بے تكلف بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے قومی اتحاد اور تكثیریت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف ریاستوں کے لوگوں سے بات چیت کریں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح اس طرح کے تعاملات افہام و تفہیم اور اتحاد کو فروغ دیتے ہیں، جو کہ ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ذمہ دار شہری کے طور پر فرائض کی تکمیل وکست بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کی کلید ہے۔انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے قوم کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم رہیں۔انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مائی بھارت پورٹل پر رجسٹر ہوں اور ایسی سرگرمیوں میں فعال حصہ لیں جو ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔انہوں نے نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور جلدی جاگنے جیسی اچھی عادات کو اپنانے کی اہمیت پر بھی بات کی اور ڈائری لکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔

بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے حکومت کے کچھ اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جو لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا جس کا مقصد 3 کروڑ "لکھپتی دیدیاں" بنانا ہے۔ایک شریک نے اپنی ماں کی کہانی شیئر کی جنہوں نے اسکیم سے فائدہ اٹھایا، جس سے اس کی مصنوعات برآمد کی جا سکیں۔ وزیر اعظم نے اس بارے میں بھی بات کی کہ کس طرح ہندوستان کی سستی ڈیٹا کی شرحوں نے کنیکٹیویٹی کو تبدیل کیا ہے اور ڈیجیٹل انڈیا کو تقویت دی ہے، جس سے لوگوں کو جڑے رہنے اور مواقع بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

صفائی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر 140 کروڑ ہندوستانی صفائی کو برقرار رکھنے کا عزم کریں تو ہندوستان ہمیشہ سوچھ رہے گا۔انہوں نے ایک پیڑ ماں کے نام پہل کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی اور ہر ایک سے اپنی ماؤں کو وقف کرتے ہوئے درخت لگانے کی اپیل کی۔ انہوں نے فٹ انڈیا موومنٹ پر تبادلہ خیال کیا اور سب سے کہا کہ وہ یوگا کرنے کے لیے وقت نکالیں اور فٹنس اور تندرستی پر توجہ دیں جو کہ ایک مضبوط اور صحت مند قوم کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے غیر ملکی شرکاء سے بھی بات چیت کی۔ان شرکاء نے پروگرام میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا، ہندوستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور اپنے دوروں کے مثبت تجربات کا اشتراک کیا۔

***

U.No:5609

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2095988) Visitor Counter : 26