ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے 2025-26 کے سیزن کے لیے خام جوٹ کی کم از کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی ) کو منظوری دی
Posted On:
22 JAN 2025 3:09PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے ) نے 2025-26 کے مارکٹنگ سیزن کے لیے خام جوٹ کی کم سے کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی ) کی منظوری دے دی ہے۔
خام جوٹ (ٹی ڈی ۔3 گریڈ) کی ایم ایس پی 2025-26 سیزن کے لیے 5,650 روپے فی کنٹل مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمت ملک بھر میں اوسط پیداوار کی قیمت کے مقابلے میں 66.8 فیصد منافع کو یقینی بنائے گی۔ منظور شدہ ایم ایس پی 2025-26 کے لیے حکومت کی جانب سے 2018-19 کے بجٹ میں اعلان کردہ اصول کے مطابق ہے، جس میں ایم ایس پی کو ملک بھر میں اوسط پیداوار کی قیمت کا کم از کم 1.5 گنا مقرر کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
خام جوٹ کے لیے 2025-26 کے مارکٹنگ سیزن کی ایم ایس پی میں 315 روپے فی کنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے، جو پچھلے مارکٹنگ سیزن 2024-25 سے زیادہ ہے۔ حکومتِ ہند نے خام جوٹ کی ایم ایس پی کو 2014-15 میں 2,400 روپے فی کنٹل سے بڑھا کر 2025-26 میں 5,650 روپے فی کنٹل کر دیا ہے، جس میں 3,250 روپے فی کنٹل (2.35 گنا)کا اضافہ ہوا ہے ۔
2014-15 سے 2024-25 تک جوٹ کے کسانوں کو ایم ایس پی کے طور پر 1,300 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی، جبکہ 2004-05 سے 2013-14 کے دوران یہ رقم 441 کروڑ روپے تھی۔
جوٹ انڈسٹری سے 40 لاکھ زرعی خاندانوں کی زندگی براہ راست یا بالواسطہ طور پر وابستہ ہے۔ تقریباً 4 لاکھ ملازمین جوٹ ملز اور جوٹ کی تجارت میں براہ راست ملازمت حاصل کرتے ہیں۔ گزشتہ سال 1 لاکھ 70 ہزار کسانوں سے جوٹ خریدا گیا۔ جوٹ کے کسانوں کا 82 فیصد حصہ مغربی بنگال سے ہے، جبکہ باقی 9 فیصد حصے کے ساتھ آسام اور بہار جوٹ کی پیداوار میں شامل ہیں۔
جوٹ کارپوریشن آف انڈیا (جے سی آئی ) مرکزی حکومت کی نودل ایجنسی کے طور پر امدادی قیمت کے آپریشنز کو جاری رکھے گی اور اگر ان آپریشنز میں کوئی نقصان ہوا تو اسے مرکزی حکومت مکمل طور پر واپس کرے گی۔
*****
UR-5494
(ش ح۔ع ح ۔خ م )
(Release ID: 2095092)
Visitor Counter : 24
Read this release in:
Marathi
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Tamil
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati