وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

تین فرنٹ لائن بحری جنگجوؤں کی کمیشننگ سے دفاع کے شعبے  میں عالمی رہنما بننے کی ہماری کوششوں کو طاقت  ملے گی اور خود انحصاری کی طرف ہماری جستجو کو مزیدتقویت ملے گی: وزیر اعظم

Posted On: 14 JAN 2025 8:29PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  کہا ہے کہ 15 جنوری 2025 کو تین فرنٹ لائن بحری جنگجوؤں کی کمیشننگ سے دفاع میں عالمی رہنما بننے کی ہماری کوششوں کو تقویت ملے گی اور خود انحصاری کی طرف ہماری جدوجہد کو طاقت حاصل ہو گی۔

نیوی کے ترجمان کو ’ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے لکھا:

’جہاں تک ہماری بحری صلاحیتوں کا تعلق ہے، کل، 15 جنوری، ایک خاص دن ہونے والا ہے۔ تین فرنٹ لائن بحری جنگجوؤں کی کمیشننگ دفاع میں عالمی رہنما بننے کی طرف ہماری کوششوں کو تقویت دے گی اور خود انحصاری کی طرف ہماری جستجو میں اضافہ کرے گی۔‘

******

ش ح ۔ ال

U-5217


(Release ID: 2092919) Visitor Counter : 18