الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور  اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کی بھاشنی مہاکمبھ پریاگ راج 2025 میں 11 زبانوں میں کثیر لسانی رسائی فراہم کر رہی ہے


بھاشنی کے ‘ڈیجیٹل لوسٹ اینڈ فاؤنڈ سلیوشن’ کے ذریعےبآسانی مواصلت کے لیے اپنی کھوئی ہوئی/ملی ہوئی اشیاء کو مقامی زبان میں اور ریئل ٹائم متنی/صوتی ترجمہ میں درج کریں

بھاشنی کا ترجمہ تعاون کمبھ سہائیک چیٹ بوٹ میں دستیاب ہے؛ تاکہ  ہموار، بروقت معلومات اور رہنمائی میں تعاون فراہم کی جاسکے

زبان کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا:  یوپی112 ہیلپ لائن نے مہا کمبھ میں عقیدت مندوں کی مدد کے لیے بھاشنی کی 'کنورس (بات چیت) خصوصیت کو اپنایا

Posted On: 14 JAN 2025 2:10PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور  اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت نے 13 جنوری سے 26 فروری 2025 تک پریاگ راج میں مہا کمبھ میں کثیر لسانی رسائی کے لیے بھاشنی  کے استعمال کے ساتھ ساتھ تکنیکی مدد  فراہم کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S7T2.jpg

‘ڈیجیٹل لوسٹ اینڈ فاؤنڈ سلیوشن’

بھاشنی کا زبانی ترجمہ ماحولیاتی نظام 'ڈیجیٹل لوسٹ اینڈ فاؤنڈ سلوشن' کے ذریعے دنیا کے سب سے بڑے روحانی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی کس طرح مدد کرے گا اس کی تفصیل یہاں دی گئی ہے:

  1. کثیر لسانی معاونت
  1. مقامی زبانوں میں آواز کا استعمال کرتے ہوئے کھوئے ہوئے/ملنے والی اشیاء کو رجسٹر کریں۔
  2. آسان مواصلت کے لیے ریئل ٹائم ٹیکسٹ/صوتی ترجمہ
  1. چیٹ بوٹ مدد:  سوالات اور کیوسک رہنمائی میں تعاون کے لیے کثیر لسانی چیٹ بوٹ
  2. موبائل ایپ/کیوسک انٹیگریشن: رہنما خطوط کا مقامی زبانوں میں ترجمہ کرنا
  3. پولیس تعاون: افسران کے ساتھ ہموار رابطہ قائم کرنا

کمبھ سہائیک چیٹ بوٹ

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ لانچ کیا گیا، کمبھ  سہایک ایک  اے آئی  سے چلنے والا، کثیر لسانی، آواز سے چلنے والا چیٹ بوٹ ہے جو مہا کمبھ 2025 کے دوران لاکھوں زائرین کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ بوٹ جدید ترین اے آئی  ٹیکنالوجیز سے چلتا ہے۔ (جیسے لاما ایل ایل ایم)۔ کمبھ سہایک کا مقصد مہاکمبھ 2025 کے تجربے کی دیرپا یادوں کو تخلیق کرتے ہوئے عقیدت مندوں کی معلومات اور رہنمائی میں تعاون کی ضروریات کو پورا کر کے  اس کے تعاون  کا نیا خاکہ تیار کرنا  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XDQN.jpg

کمبھ سہایک چیٹ بوٹ سب کو بغیر کسی رکاوٹ کے، بر وقت معلومات اور رہنمائی مدد فراہم کرکے مہمانوں کے تجربے کو بڑھانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ چیٹ بوٹ  پربھاشنی کا زبانی ترجمہ 11 زبانوں میں مدد فراہم کرتا ہے،  جس میں ہندی، انگریزی اور 9 دیگر ہندوستانی زبانیں شامل ہیں۔

یوپی 112 ایمرجنسی ہیلپ لائن

ملک بھر کے عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے مہا کمبھ میں آنے والے عقیدت مندوں کو  پریاگ راج اور نواحی علاقوں میں بولی جانے والی زبانوں کو سمجھنے کے لیے مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ بھاشنی موبائل ایپلیکیشن کی 'کنوَرس' (بات چیت) کی خصوصیت  اس بڑی تقریب  میں تعینات یوپی پولیس کی 112 ایمرجنسی ہیلپ لائن کے یونٹ کے ساتھ عقیدت مندوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کی سہولت فراہم کرے گی۔ اتر پردیش پولیس  محکمے نے بھاشنی ایپ کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ فیلڈ افسران کو تربیت دی جائے تاکہ وہ زبان کی رکاوٹ کی صورت میں مدد کے خواہاں پریشان عقیدت مندوں کی شکایات کو سمجھ سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F344.jpg

اس طرح بھاشنی کا مقصد سوالات اور رہنمائی کے لیے کثیر لسانی تعاون کے ساتھ مہاکمبھ 2025 میں زائرین کے تجربے کو بہت زیادہ بڑھانا ہے۔ مجموعی طور پر، بھاشنی کے زبان میں ترجمہ کرنے والے ماحولیاتی نظام نے تمام حاضرین کے لیے ایک ہموار اور جامع تجربہ کو یقینی بنایا ہے، جس سےتکنیکی جدت اور رسائی کے لیے  میتی  کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

********

ش ح۔ک ح ۔م ذ

U-5204


(Release ID: 2092824) Visitor Counter : 16