وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ایس اشونی ویشنو نے 2025 کے لیے حکومت ہند کے کیلنڈر کی نقاب کشائی کی


’جن بھاگیداری سے جن کلیان‘ تھیم کے طور پر، یہ انقلابی حکمرانی کی دہائی کا جشن مناتا ہے

Posted On: 07 JAN 2025 5:59PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے اپنے 2025 کیلنڈر کے لیے جن بھاگیداری سے جن کلیان (عوامی شمولیت کے ذریعے فلاح و بہبود) کو اپنے 2025 کیلنڈر کے لیے مرکزی تھیم کے طور پر چنا ہے، جس میں تبدیلی پسند طرز حکمرانی کی اخلاقیات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ آج ریل بھون میں کیلنڈر کی نقاب کشائی کرتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ریلوے، اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، جناب اشونی ویشنو، نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف شعبوں میں انقلابی حکمرانی کے نمایاں اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے غریبوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے، خواتین کو بااختیار بنانے اور ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو آگے بڑھانے میں انقلابی حکمرانی کے کردار پر زور دیا۔

 

 

لانچنگ تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور، ڈاکٹر ایل مروگن، سکریٹری، اطلاعات و نشریات، جناب سنجے جاجو، پرنسپل ڈائریکٹر جنرل پی آئی بی، جناب دھریندر اوجھا، اور ڈائریکٹر جنرل سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، جناب یوگیش باویجا کی شرکت بھی درج کی گئی۔

 

انقلابی حکمرانی کی دہائی کا جشن

جب کہ ملک 2014 سے 2025 کے لیے گڈ گورننس کے 11 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے، حکومت ہند کیلنڈر 2025 ملک کی ترقی اور انقلابی حکمرانی کو اجاگر کرنے کے لیے اس میڈیم کو استعمال کرنے کی دیرینہ روایت کے ایک اور باب کو نشان زد کرتی ہے۔ سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) کی طرف سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا، کیلنڈر نہ صرف دنوں اور مہینوں کے لیے ایک رہنما ہے بلکہ یہ حکومت کی شمولیت، شفافیت، اور شراکتی حکمرانی کے عزم کا بھی عکاس ہے۔

کیلنڈر میں مرکزی حکومت کی جانب سے شرکت کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی ہے جس میں کیلنڈر میں تصویروں کے ذریعے ترقی کی طرف ہندوستان کے سفر کا رخ متعین کیا گیا ہے۔ یہ شراکتی حکمرانی کی اہمیت کو بھی واضح کرتا ہے جو ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے مرکز میں رہی ہے۔ کیلنڈر اس بات پر زور دیتا ہے کہ ہمارے ملک کی طاقت اس کے لوگوں کی اجتماعی توانائی اور کوششوں میں مضمر ہے۔ سوچھ بھارت مشن جیسے پروگراموں سے لے کر، جس نے صفائی کو ایک ملک گیر تحریک میں تبدیل کر دیا، آیوشمان بھارت جیسے اقدامات تک، جس نے 68 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کی ہے، سرکاری اسکیموں کی کامیابی میں شہریوں کی شرکت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

 

حکومت ہند کے 2025 کیلنڈر کے کلیدی موضوعات

کیلنڈر کا آغاز ’سرویشاں منگل بھویات‘ یعنی سب کی فلاح و بہبود سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد زراعت، خواتین کے عطائے اختیار، نوجوانوں اور ملک کی ترقی میں صلاحیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ منتر ’انّ کا وردھن ہو‘ یعنی زیادہ سے زیادہ اناج کی پیداوار، ’شکتی روپیڑ سنستھا‘ کا منتر جس کا مطلب ہے کہ خواتین کی طاقت کے ذریعے ملک کی تعمیر میں تعاون کرنا جو کیلنڈر کے پہلے چار مہینے میں جھلکتا ہے۔

 

حکومت ہند کے کیلنڈر کا تعارف

حکومت ہند کیلنڈر، پچھلے کچھ سالوں میں، عوامی مواصلات کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ یہ حکومت کے اہم پروگراموں، اقدامات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالتا ہے، جو ہندوستان کی اجتماعی ترقی کی ایک متاثر کن یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔ حکومت ہند کے 2025 کیلنڈر میں بھی روایتی علمی نظام کو انقلابی حکمرانی کے منتر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو ملک کی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے۔

13 ہندوستانی زبانوں میں شائع ہونے والے، کیلنڈر کی شمولیت حکومت کے ہر لسانی اور ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ساتھ جڑنے کے وژن کی آئینہ دار ہے۔ اس کی تقسیم گرام پنچایتوں تک پھیلی ہوئی ہے، یہ دور دراز کے علاقوں تک پہنچنے کے لیے ایک اہم ٹول کے طور پر کام کرتی ہے، جس سے نچلی سطح پر موجود کمیونٹیز کو حکومت کے وژن اور اقدامات سے منسلک ہونے کے قابل بناتا ہے۔ یہ کیلنڈر صرف ایک عملی وسیلہ نہیں ہے بلکہ ہمارے ملک کے اتحاد اور طاقت کی علامت بھی ہے۔

ایک دستاویز کے طور پر جو لاکھوں گھرانوں، دفاتر اور سرکاری اداروں تک پہنچتی ہے، کیلنڈر شفافیت اور جامع ترقی کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ نہ صرف کامیابیوں کی ایک تاریخ ہے بلکہ ہر شہری کے لیے ایک خود انحصاری اور ترقی پسند ہندوستان کی تعمیر میں سرگرمی سے حصہ لینے کا مطالبہ بھی ہے۔

یہ 1.4 بلین ہندوستانیوں کی اجتماعی طاقت اور مشترکہ امنگوں کی علامت کے طور پر کام کرتا ہے۔ اپنی وسیع رسائی اور طاقتور پیغام کے ساتھ، کیلنڈر قوم کو ایک روشن، زیادہ جامع کل کی طرف تحریک اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ یہ جن بھاگیداری کی تبدیلی کی طاقت کا ثبوت ہے، جو ملک کے سفر کو جن کلیان کی طرف لے جا رہی ہے۔

براہ کرم انگریزی اور ہندی میں حکومت ہند کے کیلنڈر 2025 کے لیے لنک دیکھیں۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

U: 4959

 


(Release ID: 2090984) Visitor Counter : 22