وزیراعظم کا دفتر
ہماری حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے: وزیر اعظم
سال2025 کی کابینہ کی پہلی میٹنگ ہمارے کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ کرنے کے لیے وقف ہے: وزیر اعظم
Posted On:
01 JAN 2025 5:13PM by PIB Delhi
سال 2025 کی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں لیے گئے اہم فیصلوں کے تناظر میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیراعظم نے کہا:
’’ہماری حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے۔ ہمیں اپنی تمام کسان بہنوں اور بھائیوں پر فخر ہے جو ہمارے ملک کی خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں۔ سال 2025 کی کابینہ کی پہلی میٹنگ ہمارے کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ کرنے کے لیے وقف ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس سلسلے میں اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع ۔ ن م۔
U- 4761
(Release ID: 2089362)
Visitor Counter : 30
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam