وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم مودی نے سبھی سے مراقبے کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی

Posted On: 21 DEC 2024 12:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی یوم مراقبہ کے موقع پر سبھی سے مراقبے کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ مراقبہ ہماری زندگی ،  ہمارے معاشرے اور کرۂ ارض پر امن اور ہم آہنگی قائم کرنے کا ایک طاقتور  وسیلہ ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

’’آج عالمی یوم مراقبہ کے موقع پر، میں سبھی سے مراقبے کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے اور اس کی تغیراتی صلاحیت کو محسوس کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ مراقبہ ہماری زندگی ، ہمارے معاشرے اور کرۂ ارض پر امن اور ہم آہنگی قائم کرنے کا ایک طاقتور وسیلہ ہے۔ تکنالوجی کے دور میں،ایپس اور مراقبے سے متعلق مخصوص ویڈیوز ہماری روزمرہ کی زندگی میں مراقبے کو شامل کرنے میں بیش قیمتی وسیلہ ثابت ہو سکتی ہیں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4396


(Release ID: 2086755) Visitor Counter : 14