کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

سال2025 کے موسم کے لیے کوپرا کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)

Posted On: 20 DEC 2024 8:10PM by PIB Delhi

کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی نے 2025 کے موسم کے لیے کوپرا کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی منظوری دے دی ہے۔ کاشتکاروں کو معقول قیمت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے 19-2018 کے بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ تمام مقررہ فصلوں کا ایم ایس پی آل انڈیا اوسط پیداواری لاگت کے کم از کم 1.5 گنا کی سطح پر مقرر کیا جائے گا۔ اسی کے مطابق، 2025 کے موسم کے لیے ملنگ کوپرا کے منصفانہ اوسط معیار کا ایم ایس پی  11582/- روپئے فی کوئنٹل اور بال کوپرا کا  12100/- روپئےفی کوئنٹل مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت نے ملنگ کوپرا اور بال کوپرا کے لیے ایم ایس پی کو 2014 کے مارکیٹنگ سیزن میں  5250 روپئے فی کوئنٹل اور  5500 روپئے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 2025 کے مارکیٹنگ سیزن کے لیے  11582 روپئے فی کوئنٹل اور  12100 روپئے فی کوئنٹل کر دیا ہے، جس سے بالترتیب 121 فیصد اور 120 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

زیادہ ایم ایس پی نہ صرف ناریل کے کاشتکاروں کو بہتر منافع بخش قیمتوں کی یقین دہانی کرائے گا بلکہ کسانوں کو ناریل کی مصنوعات کی ملکی اور غیر ملکی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کوپرا کی پیداوار بڑھانے کی ترغیب بھی دے گا۔

قومی زراعت کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (نافیڈ) اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومرز فیڈریشن  (این سی سی ایف)قیمت معاونت اسکیم (پی ایس ایس )کے تحت کوپرا اور چھلے ہوئے ناریل کی خریداری کے لیے مرکزی نوڈل ایجنسیز کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

 

************

 

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 4388 )


(Release ID: 2086650) Visitor Counter : 11