نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کے محکمے کا اختتام سال کا جائزہ 2024


نمایاں اور بے مثال کامیابیوں کے ساتھ ہندوستانی کھیلوں کے لیے ایک تاریخی سال

ہندوستان پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں تاریخی تمغہ جیت کر عالمی سطح پر ایک اہم مقام بنایا ہے ۔

ہندوستان نے شطرنج میں ایک تاریخ رقم کی ہے: ایف آئی ڈی ای  میں شطرنج اولمپیاڈ میں سونے کا ڈبل تمغہ جیت کر گوکیش شطرنج کے عالمی چیمپئن بن گئے ہیں۔

ناری شکتی کھیلوں میں قائدانہ کردار ادا کررہی ہے: اسمیتا خواتین لیگ اور دیگر اقدامات ہندوستان کے کھیلوں میں انقلاب برپا کرنے میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔

کیرتی پروگرام کے تحت پورے ہندوستان میں 1.8 لاکھ سے زیادہ صلاحیت مند نوجوان کھلاڑیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ری سیٹ پروگرام ریٹائرڈ ایتھلیٹس کو کیریئر کی منتقلی کے لیے صلاحیتوں اور نئی مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنارہا ہے۔

Posted On: 20 DEC 2024 1:28PM by PIB Delhi

سال 2024 ہندوستانی کھیلوں کے لیے ایک شاندار اور یادگار رہا ہے، جس میں ملک نے عالمی سطح پر نمایاں اور بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پیرس پیرا اولمپک گیمز میں ریکارڈ ساز کارکردگی سے لے کر شطرنج میں تاریخی جیت اور کھیلوں میں خواتین کی شرکت کے فروغ تک، ہندوستان نے متعدد شعبوں میں اپنی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ قابل ذکر کارنامے، جن کی حمایت زمینی سطح کے اقدامات کے ذریعہ اور کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے پر ایک نئے سرے سے توجہ دی گئی ہے، کھیلوں کے شعبے میں بہتری کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کے لیے ملک کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

پیرس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز 2024 میں ہندوستان کی شاندار کامیابی

ہندوستان نے پیرس اولمپک گیمز 2024 میں 1 چاندی اور 5 کانسے سمیت 6 تمغے جیت کر شاندار کامیابی درج کرائی۔ شوٹنگ کے نظم و ضبط نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ایتھلیٹس منو بھاکر، سربجوت سنگھ، اور سوپنل کوسلے نے کانسے کے تین تمغے اپنے نام کیے۔ مزید برآں، نیرج چوپڑا نے جیولین تھرو میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، امن سہراوت نے ریسلنگ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا، اور ہندوستانی ہاکی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ اپنے کانسے کے تمغے کا دفاع کیا۔ فخر سے قوم کا سر بلند کرنے کے یادگار لمحے کے طور پر، اس مقابلے میں تمغہ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو 15 اگست 2024 کو لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کھلاڑیوں نے وزیر اعظم سے ملاقات اور بات چیت کی۔

اٹھائیس اگست سے 8 ستمبر 2024کے درمیان منعقد ہوئے پیرس پیرا اولمپک گیمز2024 میں  ہندوستان نے اپنا اب تک کا سب سے بڑا دستہ بھیج کر تاریخ رقم کی۔ پیرس پیرا اولمپک گیمز2024 میں ہندوستان کے کھلاڑیوں نے اپنی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 تمغے جیتے، جن میں 7 طلائی، 9 چاندی اور 13 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ ان تمغوں کی تعداد میں بھارت نے 18 واں مقام حاصل کیا۔ بھارتی کھلاڑیوں کی یہ تاریخی کارکردگی پیرا اولمپکس کی تاریخ میں ملک کی اب تک کی سب سے بہترین کامیابی ہے۔

شطرنج میں اہم کامیابیاں: ایف آئی ڈی ای شطرنج اولمپیاڈ اور عالمی شطرنج چیمپئن شپ

ہنگری کے بوڈاپیسٹ میں 45ویں ایف آئی ڈی ای شطرنج اولمپیاڈ میں ہندوستان کی شطرنج کی مہارت اور صلاحیت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی، جہاں ہندوستانی مردوں اور خواتین کی شطرنج ٹیموں نے سونے کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔ گوکیش ڈی، پرگانندھا آر، ارجن ایریگیسی، اور ودیت گجراتی پر مشتمل مردوں کی ٹیم اپنے شاندار کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ میں غالب رہی۔اس نے 11 میں سے 10 میچ جیت کر فائنل راؤنڈ میں سلووینیا کو شکست دی۔ گوکیش ڈی اور ارجن ایریگیسی نے اپنی شاندار اور غیر معمولی کارکردگی کے ذریعہ انفرادی طور پر گولڈ میڈل حاصل کئے۔

ہریکا ڈروناوالی، ویشالی آر، دیویا دیشمکھ، ونتیکا اگروال، اور تانیہ سچدیو پر مشتمل بھارتی خواتین کی ٹیم نے ابتدائی رکاوٹوں اور ناکامیوں پر قابو پاتے ہوئے فائنل راؤنڈ میں آذربائیجان کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے نوجوان شطرنج کھلاڑیوں کی ان کی تاریخی کامیابی پر ستائش کی اور فاتح ٹیموں کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نے ہندوستانی شطرنج کی تاریخ میں اس شاندار کامیابی کیلئے حوصلہ افزائی کی اور مبارکباد دی۔

ایک شاندار اور غیر معمولی کارنامے میں، ڈی گوکیش نے 2024 میں سنگاپور میں ہونے والی عالمی شطرنج چیمپئن شپ میں چین کے ڈنگ لیرین کو شکست دے کر سب سے کم عمر عالمی شطرنج چیمپئن کے طور پر بھی تاریخ رقم کی ہے۔

اسمیتا خواتین لیگز کے ساتھ خواتین کے کھیلوں کو فروغ دینا

اسمیتا (کارکردگی کے ذریعے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں میں سنگ میل حاصل کرنا) خواتین لیگز پورے ملک میں کھیلوں کے 20 شعبوں میں منعقد کی گئی ہے، جس میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی  خواتین کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اب تک ہونے والے 766 مقابلوں میں 83,763 خواتین کھلاڑیوں نے اس پہل میں حصہ لیا ہے، جس سے کھیلوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ہندوستان کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔

کیرتی (کھیلو انڈیا ابھرتی صلاحیت اور مہارت کی شناخت) پروگرام

کیرتی (کھیلو انڈیا ابھرتی صلاحیت اور مہارت کی شناخت)  پروگرام نے پورے ہندوستان میں نوجوان کھیلوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں کی شناخت میں اہم پیش رفت کی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور بہترین طریقوں سے استفادہ کرتے ہوئے پروگرام کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ 9 سے 18 سال کی عمر کے اسکول جانے والے بچوں کی صلاحیت اور مہارت کی شناخت کے لیے ملک بھر میں 1.8 لاکھ سے زیادہ بچوں کے جائزے لئے گئے ، تاکہ صلاحیت کی شناخت کیلئے مناسب اور موثر نظام کو یقینی بنایا جاسکے ۔

ری سیٹ (ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو با اختیار بنانے سے متعلق تربیت) پروگرام

ری سیٹ (ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو با اختیار بنانے سے متعلق تربیت) پروگرام 29 اگست 2024 کو شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو بااختیار بنانا ہے۔ یہ پروگرام ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ضروری علم ، معلومات اور ہنر سے آراستہ کرتا ہے، تاکہ وہ کیریئر کے مختلف شعبوں میں زیادہ ملازمت کے قابل ہوجائیں ۔ 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کل 30 زیر تربیت افراد اب تک 18 شعبوں میں کامیابی سے تربیت مکمل کر چکے ہیں۔

************

ش ح۔ م م ع۔م الف

U-No. 4357


(Release ID: 2086496) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil