صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
راشٹرپتی نیلایم 29 دسمبر سے 15 روزہ پھولوں اور باغبانی کے میلے کی میزبانی کرے گا
Posted On:
18 DEC 2024 2:25PM by PIB Delhi
راشٹرپتی نیلایم، بولارم، سکندرآباد 29 دسمبر ، 2024 ء سے 15 روزہ پھولوں اور باغبانی کے میلے ‘‘ اُدیان اُتسو ’’ کی میزبانی کرے گا۔ یہ میلہ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹینشن مینجمنٹ ( ایم اے این اے جی ای ) حیدرآباد، اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اُدیان اُتسو کا مقصد قدرت کا جشن منانا، ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کو فروغ دینا اور عوامی شراکت کے ذریعے ان مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔ زائرین موضوعاتی اسٹالز دیکھ کر اور ورکشاپس میں شرکت کر کے زراعت اور باغبانی میں ہونے والی اختراعات اور تکنیکی ترقی سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔
آج، ( 18 دسمبر ، 2024 ء ) کو، صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے اُدیان اُتسو کے افتتاح کی تیاریوں اور زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے راشٹرپتی نیلایم کے وزیٹر فیسی لیٹیشن سینٹر میں مِٹی کیفے کے ایک ریستوران اور ایک تحائف کی دکان کا افتتاح کیا۔ صدر جمہوریہ نے کیمپس میں موجود کمپوسٹ یونٹ کا بھی دورہ کیا اور کھاد بنانے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کھاد بنانے کے یہ یونٹ باغ کے فضلے سے نامیاتی کھاد تیار کر کے ایک مثال قائم کرے گا۔
صدرِ جمہوریہ کے مذکورہ مقام پر عارضی قیام کے علاوہ ، راشٹرپتی نیلایم عوام کے لیے سال بھر کھلا رہتا ہے ۔ زائرین اپنی بُکنگ آن لائن درج ذیل ویب سائٹ پر کر سکتے ہیں: https://rashtrapatibhavan.gov.in
********
( ش ح ۔ ش م ۔ ع ا )
U.No. 4213
(Release ID: 2085613)
Visitor Counter : 23