وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ہماری حکومت لوگوں کے لیے اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے اور مزید خوشحالی کے لیے رابطے کی طاقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے: وزیر اعظم

Posted On: 09 DEC 2024 10:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت لوگوں کے لیے اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے اور مزید خوشحالی کے لیے رابطے کی طاقت کا فائدہ اٹھانے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ این سی آر اور اتر پردیش کے لئے کنیکٹیویٹی اور ‘زندگی میں آسانی’ کو فروغ دے گا۔

 مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے  ایکس پر جناب مودی نے لکھا:

’’آنے والا نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ  این سی آر اور اتر پردیش کے لئے  نقل و حمل  اور ‘ آسان زندگی’ کو فروغ دے گا۔ ہماری حکومت لوگوں کے لیے اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے اور مزید خوشحالی کے لیے رابطے کی طاقت سے فائدہ اٹھانے کے لیے  کئی اقدامات کر رہی ہے ’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  م  ح۔رض

U-3703

                          


(Release ID: 2082570) Visitor Counter : 10