وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

نِکشے متر اور مختصر و مؤثر علاج جیسے اقدامات نے ٹی بی کے پھیلاؤ کو نمایاں طور پر کم کیا ہے، صحت یابی کی شرح کو بہتر بنایا ہے اور ٹی بی کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر بھارت کی قیادت کو مضبوط کیا ہے: وزیر اعظم

Posted On: 07 DEC 2024 12:39PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا کہ نِکشے متر اور مختصر و مؤثر علاج جیسے اقدامات نے ٹی بی کے پھیلاؤ کو نمایاں طور پر کم کیا ہے، صحت یابی کی شرح کو بہتر بنایا ہے اور ٹی بی کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر بھارت کی قیادت کو مستحکم کیا ہے۔

مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا کے ایکس پوسٹ پر ایک ردعمل میں، جناب مودی نے لکھا:

’’ مرکزی وزیر صحت جناب @JPNadda نے وضاحت کی کہ بھارت کی ٹی بی کے خاتمے کی کوششوں میں نِکشے پوشن یوجنا کے ذریعے غذائی معاونت سے کس طرح انقلابی ترقی ہوئی ہے۔ نِکشے متر اور مختصر و مؤثر علاج جیسے اقدامات نے ٹی بی کے پھیلاؤ کو نمایاں طور پر کم کیا ہے، صحت یابی کی شرح کو بہتر بنایا ہے اور ٹی بی کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر بھارت کی قیادت کو مستحکم کیا ہے۔‘‘

******

ش  ح۔ ش ا ر ۔ م ر

U-NO. 3610


(Release ID: 2081877) Visitor Counter : 31