وزارتِ تعلیم
اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کا 7 واں ایڈیشن 11 دسمبر 2024 سے شروع ہوگا
انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر داخلی ہیکاتھون میں اس سال 150 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، یہ اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہے
Posted On:
06 DEC 2024 1:33PM by PIB Delhi
اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون (ایس آئی ایچ) کا ساتواں ایڈیشن 11 دسمبر 2024 کو ملک بھر میں 51 مراکز پر بیک وقت شروع ہوگا۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان تقریب کا ورچوئل طور پر آغاز کریں گے۔ ایس آئی ایچ طلباء کیلئے ملک گیر سطح پر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جو روزمرہ کی زندگی میں درپیش اہم مسائل کو حل کرنے کے ایک وسیلے کے طور پر کام کرتا ہے اور اس طرح مصنوعات کی جدت اور مسائل کو حل کرنے کے لیے ذہن سازی کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔ ماضی کی طرح، طلبہ کی ٹیمیں یا تو وزارتوں/محکموں/صنعتوں کی طرف سے بتائے گئے مسائل پر کام کریں گی یا 17 موضوعات میں سے کسی پرطلبہ کی اختراع کے زمرے میں اپنا خیال پیش کریں گی۔
ایس آئی ایچ 2024 کے لیے، 54 وزارتوں، محکموں، ریاستی حکومتوں، پی ایس یوز اور صنعتوں کی طرف سے 250 سے زیادہ مسائل کے بیانات جمع کرائے گئے ہیں۔ اس سال، انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر اندرونی ہیکاتھونز میں متاثر کن 150فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جوایس آئی ایچ 2023 میں 900 سے بڑھ کرایس آئی ایچ 2024 میں 2247 سے زیادہ ہو گیا ہے، جس سے یہ اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر ایس آئی ایچ 2024 میں 86000 سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا ہے اور قومی سطح کے راؤنڈ کے لیے ان اداروں کی طرف سے تقریباً 49,000 طلباء کی ٹیمیں (ہر ایک میں 6 طلباء اور 2 معلم شامل ہیں) کی سفارش کی گئی ہے۔ ایس آئی ایچ گرینڈ فنالے مختلف وزارتوں/سرکاری محکموں کے عہدیداروں اور طلباء، تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے درمیان کھلی بات چیت کیلئے بنیاد فراہم کرتاہے ، جو کہ بہت منفرد اور طلباء اور اساتذہ کے لیے بہت حوصلہ افزا ہے۔
جن چیلنجوں کی نشاندہی کی گئی اور ان کا حل کیا گیا ان میں 17 بڑے شعبوں/موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے، جو قومی اہمیت اور قومی ترجیحات کے شعبوں سے منسلک ہیں۔ یہ شعبے ہیلتھ کیئر، سپلائی چین اور لاجسٹکس، اسمارٹ ٹیکنالوجیز، ہیریٹیج اینڈ کلچر، پائیداری، تعلیم اور ہنر کی ترقی، پانی، زراعت اور خوراک، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہیں۔
ایس آئی ایچ نے ہندوستان کے اختراعی منظر نامے پر گہرا اثر ڈالا ہے، طلباء اور پیشہ ور افراد کو حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنایا ہے۔ اس کامیابی کو یقینی بنانے والا ایک اہم عنصر ایس آئی ایچ ایلومنی نیٹ ورک ہے، جس نے اپنے اچھی طرح سے ڈیزائن کردہ پورٹل (https://alumni.mic.gov.in/) کے ذریعے کامیابی کی کہانیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے دستاویزی شکل دی ہے، جس میں تبدیلی کے نتائج کو ظاہر کیا گیا ہے۔ آج تک، ایس آئی ایچ کے سابق طلباء نے 100 سے زیادہ اسٹارٹ اپس قائم کئے ہیں، جن میں سے کئی کے مضبوط سماجی پہلو بھی ہیں۔
***************
ش ح ۔ک ا ۔م ش
U. No.3558
(Release ID: 2081454)
Visitor Counter : 27
Read this release in:
Odia
,
Malayalam
,
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada