وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم مودی نے کویت کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا


وزیر اعظم نے نیویارک میں ستمبر میں کویت کے ولی عہد کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا اور دو طرفہ تعلقات میں  تیز رفتار پیش رفت  پر اطمینان کا اظہار کیا

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور عوام سے عوام کے تعلقات کے میدان میں تعاون میں اضافے  پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم نے ہندوستانی برادری کا خیال رکھنے پر  کویت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم نے ہندوستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان قریبی تال میل  پر زور دیا

Posted On: 04 DEC 2024 9:44PM by PIB Delhi

کویت کے وزیر خارجہ عزت مآب  عبداللہ علی ال یحییٰ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ستمبر میں نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے، وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور عوام سے مضبوط تعلقات میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے کویت میں مقیم  دس لاکھ   لوگوں پر مشتمل  مستحکم ہندوستانی برادری کا خیال رکھنے پر کویت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان قریبی  تال میل کو  کویت کی جی سی سی کی  موجودہ  صدارت کے تحت مزید مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی جلد واپسی کی حمایت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کویت کی قیادت کی جانب سے جلد از جلد ملک کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اس  ۔رض

U-3466


(Release ID: 2080932) Visitor Counter : 28