وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر نے سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے متعلق موجودہ قوانین کو مضبوط کرنے اور سماجی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا
جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ روایتی پریس میں اڈیٹوریل چیک نے جوابدہی طے کرنے میں ایک اہم رول اداکیاجس کا سوشل میڈیا کے دور میں فقدان ہے
Posted On:
27 NOV 2024 1:50PM by PIB Delhi
آج لوک سبھا کے جاری اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ، اطلاعات و نشریات، ریلویز، اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو کنٹرول کرنے والے موجودہ قوانین کو مضبوط بنانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔
ایڈیٹوریل چیک سے لے کر غیر کنٹرول اظہار رائے تک
اس موضوع پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، "ہم سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے دور میں رہ رہے ہیں۔ تاہم، جمہوری ادارے اور پریس کے روایتی طور طریقے جو کبھی جوابدہی اور مواد کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے ایڈیٹوریل چیک پر انحصار کرتے تھے،انہوں نے وقت کے ساتھ ساتھ اس طریقہ کار کو ختم ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔" انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ادارتی نگرانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے، سوشل میڈیا ایک طرف تو آزادیٔ صحافت کا پلیٹ فارم بن گیا ہے، لیکن دوسری طرف، یہ بے لگام اظہار خیال کی جگہ بھی بن گیا ہے، جس میں اکثر ناشائستہ مواد بھی شامل ہوتا ہے۔
سخت قوانین پر اتفاق رائے
ہندوستان اور ان جغرافیائی صورت حال کے درمیان منفرد ثقافتی فرق کو تسلیم کرتے ہوئے جہاں سے یہ پلیٹ فارم وجود میں آئے ، جناب ویشنو نے زور دے کر کہا، "ہندوستان کی ثقافتی صورت حال ان خطوں سے کافی مختلف ہے جہاں یہ پلیٹ فارم بنائے گئے تھے۔ اس سے ہندوستان کے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ موجودہ قوانین کو مزید سخت بنائے اور انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا کریں۔
وزیر موصوف نے پارلیمانی قائمہ کمیٹی پر بھی زور دیا کہ وہ اس اہم معاملے کو ترجیحی طور پر اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے سخت قوانین کے ساتھ ساتھ اس پر سماجی اتفاق رائے ہونا چاہیے۔
****
)ش ح – اع خ - م ذ(
U.N. 3038
(Release ID: 2077888)
Visitor Counter : 15