وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نوجوانوں سے کوئز میں حصہ لینے کی اپیل کی،جو ان کے وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کا حصہ بننے کو یقینی بناسکتی ہے

Posted On: 27 NOV 2024 1:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کوئز میں حصہ لیں، جس سے وہ تاریخی وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کا حصہ بن سکیں۔ انہوں نے تبصرہ  کیا کہ یہ وِکست بھارت کے ہمارے ہدف کو حاصل کرنے میں ان کی انمٹ شراکت ہوگی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں  نے لکھا:

"میرے نوجوان دوستو،

ایک دلچسپ کوئز ہے، جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آپ 12 جنوری 2025 کو ہونے والے تاریخی وکست بھارت ینگ  لیڈرس ڈائیلاگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

مائی بھارت ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان

یہ آپ کے اختراعی خیالات کو حکومت کی اعلیٰ ترین سطح تک  سنانے کا ایک بہت ہی خاص موقع ہے۔

یہ وِکست  بھارت کے ہمارے ہدف کو حاصل کرنے میں آپ کا انمٹ تعاون ہوگا۔

************

U.No:3037

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2077879) Visitor Counter : 16