وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 26 نومبر کو یوم آئین کی تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 25 NOV 2024 8:10PM by PIB Delhi

بھارت کے آئین کو اختیار کرنے کے 75 سال مکمل ہونے کے اہم موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 نومبر کو سپریم کورٹ کے انتظامی عمارت کمپلیکس کے آڈیٹوریم میں شام تقریباً 5 بجے یوم آئین کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ بھارتی عدلیہ کی سالانہ رپورٹ (2023-24) جاری کریں گے۔ اس موقع پر وہ مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔

اس پروگرام کا اہتمام سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا اور سپریم کورٹ کے دیگر جج بھی موجود ہوں گے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن- خ م)

U.No:2946


(Release ID: 2077117) Visitor Counter : 11