وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آریہ سماج کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا


یہ ایک بہت خاص سال بھی ہے کیونکہ ہم سوامی دیانند سرسوتی کی 200 ویں جینتی منا رہے ہیں: وزیر اعظم

Posted On: 22 NOV 2024 3:09AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے شہر جارج ٹاؤن میں آریہ سماج کے یادگاری ستون پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے گیانا میں بھارتی ثقافت کو محفوظ رکھنے میں آریہ سماج کی کوششوں اور  ان کے کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سال خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ہم سوامی دیانند سرسوتی کی 200 ویں جینتی منا رہے ہیں۔

 

"ایکس" پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:

"جارج ٹاؤن، گیانا میں آریہ سماج کے یادگاری ستون پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ گیانا میں ہماری ثقافت کو محفوظ رکھنے میں ان کا کردار واقعی قابلِ ستائش ہے۔ یہ سال خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ہم سوامی دیانند سرسوتی کی 200 ویں جینتی منا رہے ہیں۔"

 

 ********************

 

ش ح۔  ا س ک ۔ ت ع

U No.2776


(Release ID: 2075932) Visitor Counter : 11