وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 3

پرسار بھارتی  کا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’ڈبلیو اے وی ای ایس ‘(ویوز) فیملی کے لیے صاف ستھرے تفریحی پروگرام فراہم کرے گا: پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت سنگھ سہگل


ویوز سبھی کے لیے تفریحی پروگرام فراہم کرے گا؛ بھارتیوں کے لیے بھی اور ان کے لیے بھی جو اپنی بھارتی جڑوں سے مربوط رہنا چاہتے ہیں: پرساربھارتی کے سی ای او، گورَو دویدی

ویوز اور دوردرشن دنیا بھر میں دستیاب رامائن کے مختلف ورژن پر کی گئی تحقیق پر مبنی ’کاک بھُشنڈی رامائن‘ پیش کریں گے

#اِفی ووڈ، 21 نومبر 2024

"قومی نشریاتی ادارے کے طور پر یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم صاف ستھرے خاندانی تفریح پروگراموں ​​کو معاشرے کے تمام طبقوں تک پہنچائیں،" پرسار بھارتی کے چیئرمین جناب نونیت سنگھ سہگل نے آج یہاں گوا میں اِفی کے 55ویں ایڈیشن میں ویوز او ٹی ٹی اور اس کی پیشکشوں پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ پرسار بھارتی کے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی واضح ضرورت محسوس کی گئی جس کی وجہ سے ویوز کا آغاز ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خبروں، گیمز کے علاوہ حالات حاضرہ کے پروگراموں کو بھی شہریوں کے لیے پیش کیا جانا چاہیے۔ جناب سہگل نے یہ بھی کہا کہ یہ پلیٹ فارم بھارت کے بھرپور ثقافتی ورثے اور تاریخ کو ظاہر کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ویوز او ٹی ٹی کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس میں موجود مواد کو دیکھنے کے لیے کوئی چارج نہیں ہے، سوائے چند اہم مواد کے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/21-8-1ZX9P.jpg

پرسار بھارتی کے سی ای او، جناب گورو دویدی نے کہا، "عوامی براڈکاسٹر کو تمام پلیٹ فارموں پر موجود رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں اپنے بڑے ملک کے تمام تر سامعین کے لیے معلومات اور مواد دستیاب کرنا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ میڈیم جو تمام بھارتیوں کے لیے ہے، ان تمام لوگوں کے لیے بے حد مفید ہوگا جو اپنی جڑوں سے دور ہوچکے ہیں، لیکن اپنی ثقافت سے جڑے رہنا چاہتے ہیں۔ پرسار بھارتی کے سی ای او نے مزید بتایا "10,000 سے زیادہ فلمیں اور 40,000 سے 50,000 گھنٹے تک کا مواد ویوز او ٹی ٹی کے ذریعے دستیاب کرایا جائے گا۔"

’فوجی 2.0‘ ویوز اوٹی ٹی پر دستیاب ہوگا

'فوجی 2.0،' 1980 کی دہائی کے مشہور شاہ رخ خان کے شو فوجی کا ہی ایک جدید ورژن ہے۔ پریس کانفرنس میں پروڈیوسر سندیپ سنگھ، مرکزی اداکار گوہر خان، وکی جین اور کاسٹ اور عملے نے بھی شرکت کی۔ اس نئے پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اداکار گوہر خان نے کہا، "فوجی 2 ان لوگوں کی زندگیوں کو دکھاتا ہے جو بھارت کی نمائندگی اور حفاظت کرتے ہیں"۔ دوردرشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اداکار وِکی جین نے کہا کہ ڈی ڈی کے تمام شوز اپنے لیے برانڈز  کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم میں سے بہت سے لوگوں نے وبائی مرض کے دوران فیملی کے ساتھ رامائن اور مہابھارت دیکھا ہے۔" انہوں نے کہا، ڈی ڈی ان سامعین کا احاطہ کرتا ہے جن کی کیبل ٹی وی تک رسائی نہیں ہے۔ سندیپ سنگھ، جو میری کوم، علی گڑھ اور سربجیت جیسی فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں، نے کہا کہ ڈی ڈی کے پلیٹ فارم پر کسی پروگرام کی نمائش اعزاز کی بات ہے۔

ڈی ڈی نیشنل پر شروع ہوا نیا اوریجنل شو ’کاک بھُشنڈی رامائن‘ بھی ویوز او ٹی ٹی پر دستیاب ہوگا۔

معروف فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر رامانند ساگر کے پوتے جناب شیو ساگر نے بھی پریسر میں شرکت کی اور اپنی معلومات ساجھا کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح مہاکاوی سیریز نوجوان ناظرین کو مسحور کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح پوری دنیا سے رامائن کے 350 سے زیادہ ورژنوں پر 'کاک بھُشنڈی رامائن' بنانے کے لیے تحقیق کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "بہترین کہانیوں کو ایک نئے انداز میں سمجھا گیا ہے اور پیش کیا گیا ہے۔" ویوز او ٹی ٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب شیو ساگر نے کہا، بھارت کی بھرپور تاریخ کو ایک مناسب پلیٹ فارم ملے گا۔

ویوز او ٹی ٹی پلیٹ فارم

گذشتہ روز، گوا کے وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر پرمود ساونت نے گوا میں منعقدہ 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) کی افتتاحی تقریب میں قومی عوامی نشریاتی ادارے، پرسار بھارتی کے ’اووَر دی ٹاپ ‘(او ٹی ٹی) پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔ پلیٹ فارم کے آغاز کے ساتھ ہی، دوردرشن، ہندوستان کے مشہور عوامی نشریاتی ادارے نے ڈیجیٹل اسٹریمنگ خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پلیٹ فارم کی جگہ میں قدم رکھا ہے۔ پلیٹ فارم کا مقصد کلاسک مواد اور عصری پروگرامنگ کا بھرپور امتزاج پیش کرتے ہوئے جدید ڈیجیٹل رجحانات کو اپناتے ہوئے پرانی یادوں کو زندہ کرنا ہے۔

12سے زائد  زبانوں - ہندی، انگریزی، بنگالی، مراٹھی، کنڑ، ملیالم، تیلگو، تمل، گجراتی، پنجابی، آسامی- میں 'ویوز' ایک بڑے مجموعی او ٹی ٹی کے طور پر اپنا داخلہ لے رہا ہے جس میں بھارتی ثقافت کو بین الاقوامی نقطہ نظر کے ساتھ شامل کرنے والی داستانیں شامل ہیں۔ یہ معلوماتی تفریحی  پلیٹ کی 10 سے زائد زمروں کے پروگراموں پر احاطہ کرے گا۔ یہ ویڈیو آن ڈیمانڈ، فری ٹو پلے گیمنگ، ریڈیو اسٹریمنگ، لائیو ٹی وی اسٹریمنگ، 65 لائیو چینلز، ویڈیو اور گیمنگ مواد کے لیے کئی ایپ انٹیگریشنز اور اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) سےحمایت یافتہ ای۔کامرس پلیٹ فارم کے لیے آن لائن خریداری کی سہولت فراہم کرے گا۔

ویوز سے متعلق مزید معلومات کے لیے ، براہِ کرم یہاں کلک کریں: https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2075273

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2765

iffi reel

(Release ID: 2075673) Visitor Counter : 13