وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 2

بھارتیہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول دوہزار چوبیس میں تخلیق کار وسیع تر ٹیلنٹ پول کے ساتھ چمکنے کے لئے تیار


آئی ایف ایف آئی کا موضوع ’’نوجوان فلم ساز – مستقبل ابھی ہے‘‘ پر مرکوز

مستقبل کے تخلیق ساز وں کا  پلیٹ فارم  گزشتہ 75 کے مقابلے 100 نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارے گا۔

فیسٹیول میں  غیر معمولی سفر کے لئے  پانچ تخلیق کاروں کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

#IFFIWOOD، 16 نومبر 2024

بھارتی سینما کا مستقبل 55ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا(افّی) میں مرکزی حیثیت اختیار کررہا ہے، جو 20 سے 28 نومبر 2024 تک منعقد ہوگا اور جس میں مستقبل کے تخلیقی اذہان  (سی ایم او ٹی) اقدام کا نمایاں کردار ہوگا۔ یہ پروگرام وزارت اطلاعات و نشریات کے ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ تقاریب کے تحت شروع کیا گیا تھا اور یہ بھارتی فلم سازی کے سب سے روشن نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور پروان چڑھانے کے لیے ایک روشن مثال بن چکا ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور مکمل حمایت یافتہ پلیٹ فارم ہے جو ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں اور صنعت کے تجربہ کاروں کے درمیان تبادلے، رابطےاور سیکھنے کو فروغ دیتا ہے۔

اس سال کے سی ایم او ٹی  پروگرام نے نمایاں توسیع کی ہے، جس میں فلم سازی کے 13 شعبوں سے 100 نوجوان ٹیلنٹس کا خیرمقدم کیا گیا ہے، جبکہ پچھلے ایڈیشن میں 10 شعبوں سے 75 ٹیلنٹس شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IFFILogo.JPGH1PQ.png

صنعت پر اثر

اپنے سیدھے سادھے آغاز سے لے کر عالمی شہرت تک، سی ایم او ٹی کے سابق طلبا نے کامیابی کی ایسی کہانیاں رقم کی ہیں جو سرحدوں سے آگے تک گونجتی ہیں۔ چاہے وہ ہالی وڈ کی ملٹی ملین ڈالر کی بلاک بسٹر فلموں جیسے نموما، دونے اور میگ دوم میں حصہ ڈالنا ہو یا کینز، ٹورنٹو، برلنیل اور انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں اعزازات جیتنا ہو، یہ بصیرت رکھنے والے افراد تخلیقی منظرنامے پر اپنے ناقابل فراموش نشان چھوڑ چکے ہیں اور عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو مستحکم کر چکے ہیں۔

اس سال، افّی پانچ غیر معمولی سی ایم او ٹی چیمپئنز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جن کے سفر عزم، تخلیقیت اور عمدگی کی مثال ہیں۔

  • ان میں چِدا نندا ایس. نائیک – کینز میں ایوارڈ یافتہ۔
  • سبارنا داس – پروجیکٹس ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول(ٹی آئی ایف ایف) ، ایس ایکس ایس ڈبلیو اور برلنیل میں پریمیئر ہوئے۔
  • اکشیتا وھرا – ایوارڈ یافتہ پروجیکٹس کے لیے معروف۔
  • اکھل دامودر لوٹلیکر – متعدد بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں منتخب شدہ۔
  • کرشنا دُسانے – بین الاقوامی کامیابیوں کا حصہ۔

یہ رہنما آئی افّی میں شارٹ فلم سازی کے چیلنج کے دوران پانچ سی ایم او ٹی ٹیموں کی رہنمائی کریں گے اور اپنے حوصلہ افزا سفر سے حاصل کردہ بصیرتیں مشترک کریں گے۔

ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کے لیے ایک پلیٹ فارم

اپنی ابتدا سے ہی، اس انقلابی اقدام نے بھارت کے ہر کونے سے 225 نوجوان تخلیقی ٹیلنٹس کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، جن میں شمال مشرقی بھارتی ریاستوں اور جموں و کشمیر کے تخلیق کار بھی شامل ہیں۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور مکمل حمایت یافتہ پلیٹ فارم ہے، جو بھارت کے اگلی نسل کے سنیما کہانی سنانے والوں کو پروان چڑھانے کا ایک بین ثبوت  ہے۔

100 تخلیقی ذہنوں کا انتخاب

اس سال، سی ایم او ٹی کو 13 مختلف فلمی فنون سے تقریباً 1,070 درخواستیں موصول ہوئیں، جو بھارت کے ہر کونے سے آئی تھیں، جن میں ریاستیں جیسے اڑیسہ، اروناچل پردیش، تریپورہ، جھارکھنڈ، میگھالیہ، میزورم، اور یونین ٹریٹریز جیسے پونڈیچری، لاکشدویپ اور انڈمان و نکوبار جزائر شامل ہیں۔ سب سے زیادہ درخواستیں ہدایت کا ری کے زمرے سے موصول ہوئیں، اس کے بعد ہیئر اینڈ میک اپ اور سنیماٹوگرافی  کے زمرے میں ۔

انتخاب کا عمل دو مراحل پر مشتمل تھا:

  1. انتخاب جیوری: ایوارڈ یافتہ فلمی صنعت کے پیشہ ور افراد نے تمام درخواستوں کا جائزہ لیا، جن میں شارٹ فلمیں، شو ریلز، پورٹ فولیوز، اور میوزک فائلز شامل تھیں، اور زمروں کے لحاظ سے 300 سے زائد بہترین درخواستوں کا انتخاب کیا۔
  2. گرینڈ جیوری: فلمی صنعت کے بڑے ناموں اور تجربہ کاروں پر مشتمل گرینڈ جیوری نے شارٹ لسٹ کی گئی درخواستوں کا بغور جائزہ لے کر تمام فلم سازی کے شعبوں میں سے آخری 100 شرکاء کا انتخاب کیا۔

وسیع کردہ فلم سازی کے شعبے

نئے میدان ہموار کرتے ہوئے ، سی ایم او ٹی 2024 اپنے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے 13 متحرک فلم سازی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، جن میں نیا متعارف کردہ وائس اوور/ڈبنگ کیٹیگری اور ایک علیحدہ ہیئر اینڈ میک اپ سیکشن شامل ہیں۔ اب پروگرام میں مندرجہ دیل شامل ہیں:

  • ڈائریکشن
  • ایکٹنگ
  • سنیماٹوگرافی
  • ایڈیٹنگ اور سب ٹائٹلنگ
  • اسکرپٹ رائٹنگ
  • پلے بیک سنگنگ
  • موسیقی کی کمپوزیشن
  • کاسٹیوم ڈیزائن
  • آرٹ ڈائریکشن
  • اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس (وی ایف ایکس) ، آگمینٹڈ ریالیٹی(اے آر) اور ورچوئل ریالیٹی(وی آر)
  • ہیئر اینڈ میک اپ
  • آواز ریکارڈنگ
  • وائس اوور/ڈبنگ

دلچسپ پروگرامز اور مواقع

سی ایم او ٹی 2024 شرکاء کے لیے ایک متحرک اور تصوراتی تجربہ پیش کرتا ہے۔ 100 سی ایم او ٹی کے شرکاء 20 سے 28 نومبر 2024 تک گوا میں ایک فائدہ مند سفر کا آغاز کریں گے، جس میں ایک جامع پروگرام شامل ہوگا۔  اس میں شامل ہیں:

 

ماسٹرکلاسز کے ساتھ ملاقات: اس سال کا سی ایم او ٹی پروگرام صنعت کے بڑے ناموں اور بین الاقوامی ماہرین کی قیادت میں خصوصی ماسٹرکلاسز فراہم کرتا ہے۔ یہ سیشنز فلم سازی کے مختلف شعبوں پر مشتمل ہوں گے، جن میں ادکاری ، پِچنگ، رائٹنگ، اور پوسٹ پروڈکشن شامل ہیں۔ موضوعات میں شامل ہیں:

  • اداکاری کے فن کو سیکھنا: بھارت کے معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابرا کے ذریعے اصلی پرفارمنس بنانے کی رہنمائی ۔
  • پِچنگ کا فن: پروڈیوسرز، ڈسٹریبیوٹرز، اور سرمایہ کاروں کے لیے دی اسٹوری انک کے بانی سدھارتھ جین کے ذریعے بہترین پچ تیار کرنا ۔
  • فلمی ہم آہنگی تیار کرنا: فلم کے شعبوں میں ڈی آئی اور کلر گریڈنگ کا فن – پرتھوی بدھاوراپو، برج پوسٹ ورکس کے معروف کلورسٹ (آن لائن) کے ذریعے۔
  • لکھاری کا عمل: تحقیق سے لے کر بصری طور پر لکھنے تک – چارودت اچاریہ، معروف اسکرین رائٹر کے ذریعے۔
  • عالمی پہچان کے راستے: آزاد فلم سازوں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹس اور لیبز میں رہنمائی –اے لٹل اینارکی فلمز کے بانی کووال بھاٹیا کے ذریعے۔
  • حقیقت سے فلم تک: دستاویزی فلم سازی کے فن اور دائرہ کار کو سیکھنا –وائی آر ایف اسٹوڈیوز کے فلم ساز سیف اخترکے ذریعے۔

48 گھنٹے کا فلم سازی چیلنج: شرکاء کو پانچ ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں ہر ٹیم میں 20 ارکان ہوں گے، اور وہ ’’ٹیکنالوجی کے دور میں تعلقات‘‘ کے موضوع پر 48 گھنٹوں میں شارٹ فلمیں بنائیں گے۔ یہ چیلنج 21 سے 23 نومبر 2024 تک پنجیم کے 4 کلومیٹر کے دائرے میں 12 مقامات پر منعقد ہوگا۔

سب سے بہترین فلموں کو فیسٹیول کے مقام پر دکھایا جائے گا اور گریٹ گرینڈ جیوری کے ذریعے ان کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد مختلف زمروں میں ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔

یہ فلم سازی چیلنج شارٹس انٹرنیشنل، ایک برطانیہ میں قائم ایک نیٹ ورک کے ساتھ تعاون میں منظم کیا گیا ہے اور یہ تخلیقی صلاحیت، ٹیم ورک، اور کہانی سنانے کی مہارت کو سخت ڈیڈ لائنز کے تحت آزمانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

ٹیلنٹ کیمپ: شرکاء کے لیے ایک خصوصی موقع جہاں وہ اپنی مہارت پیش کر سکیں گے اور 11 سے زائد اہم میڈیا اور تفریحی کمپنیوں کے نمائندوں سے جڑ سکیں گے، جن میں رائے کپور فلمز، برج پوسٹ ورکس، وی آر یووا، مکیش چھابرا کاسٹنگ کمپنی، دی اسٹوری انک اور دیگر شامل ہیں۔ یہ اہم ایونٹ شرکاء کے لیے بامعنی گفتگو اور ممکنہ شراکت داریوں کا آغاز فراہم کرتا ہے، جو ان کے کیریئر کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ 100 تخلیقی ذہنوں کے ساتھ ساتھ ہمارے معزز نیٹ ورک کے 225 باصلاحیت سابق طلبا کو بھی صنعت کے معزز ٹیلنٹ پارٹنرز کے ساتھ نیٹ ورکنگ کا موقع ملے گا۔

آئی ایف ایف آئی اور فلم بازار کے دورے: شرکاء 55ویں آئی ایف ایف آئی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور بھارت کے اہم سنیما مارکیٹ فلم بازار کا مشاہدہ کریں گے۔ 24 نومبر 2024 کو، فلم بازار کی قیادت میں کیا جانے والا دورہ سنیما کی صنعت کے کاروبار پر بصیرت فراہم کرے گا، جس کے ساتھ پورے فیسٹیول کے دوران مختلف فلموں کی اسکریننگز بھی ہوں گی۔

نتیجہ:

اپنے چوتھے ایڈیشن میں، سی ایم او ٹی اپنی شہرت کو مزید مستحکم کرے گا کیونکہ یہ ایک ایسا منفرد پلیٹ فارم ہے جو نوجوان فنکاروں، فلم سازوں اور تخلیق کاروں کی صلاحیتوں اور عزائم کو سراہتا ہے۔ بھارت اور بین الاقوامی سنیما کے بڑے ناموں سے سیکھنے اور جڑنے کے بے مثال مواقع فراہم کرکے، سی ایم او ٹی شرکاء کو ان کے فن کو بلند کرنے، اپنے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور عالمی فلمی صنعت میں طویل مدتی روابط قائم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے بلکہ انہیں وہ آلات اور رہنمائی فراہم کرتا ہے جو خوابوں کو حقیقی اور انقلابی کامیابیوں میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہیں اور  جو عالمی سطح پر کہانی سنانے کے مستقبل کو تشکیل دے گا۔

حوالہ جات:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=2072918&reg=3&lang=1

https://iffigoa.org/cmot/about-cmot

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2052589#:~:text=Best%20Debut%20Director%20Award%3A%20A,talent%20in%20the%20film%20industry

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2071321

******

ش ح۔ش ا ر۔  ول

Uno- 2555

iffi reel

(Release ID: 2074058) Visitor Counter : 14