امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں این آئی اے کے زیر اہتمام منعقدہ‘انسداد دہشت گردی کانفرنس-2024’کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند دہشت گردی کے خلاف  صفر تحمل کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اس کی برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے

سالانہ کانفرنس آپریشنل فورسز ، تکنیکی، قانونی اور فارنسک ماہرین اور انسداد دہشت گردی میں مصروف  ایجنسیوں کے لیے  قومی سلامتی کو متاثر کرنے والے مسائل اور دہشت گردی سے پیدا ہونے والے خطرات پر غور و خوض کے لیے ایک میٹنگ پوائنٹ ہے

کانفرنس کی کلیدی توجہ‘پوری حکومت کے نقطہ نظر’ کے جذبے سے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف مربوط کارروائی کے لیے چینلز قائم  کرکے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے پر ہے

Posted On: 06 NOV 2024 6:21PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ جمعرات7 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں‘انسداد دہشت گردی کانفرنس-2024’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس کا اہتمام  وزارت داخلہ  کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند دہشت گردی کے خلاف صفر تحمل کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اس کی برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

سالانہ کانفرنس آپریشنل فورسز ، تکنیکی، قانونی اور فارنسک ماہرین اور انسداد دہشت گردی میں مصروف  ایجنسیوں کے لیے  قومی سلامتی کو متاثر کرنے والے مسائل اور دہشت گردی سے پید ا ہونے والے خطرات پر غور و خوض کے لیے کئی سالوں میں ایک میٹنگ پوائنٹ کے طورپر ابھری ہے۔

کانفرنس کی کلیدی توجہ ‘پوری حکومت کے نقطہ نظر’کے جذبے سے  دہشت گردی کی لعنت کے خلاف مربوط کارروائی  اور مستقبل  کی پالیسی کی تشکیل کے لیے ٹھوس معلومات  پیش کرنے کی غرض سے   مختلف چینلز کے قیام کے ذریعے مختلف  اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے پر ہے مرکوز ہے۔

دو روزہ کانفرنس میں غور و خوض اور بات چیت کا محور مختلف اہم امور پر مرکوز ہوں گے، جن میں انسداد دہشت گردی کی تحقیقات میں استغاثہ اور قانونی فریم ورک کو تیار کرنا، تجربات اور اچھے طریقوں کا تبادلہ، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق چیلنجز اور مواقع، بین الاقوامی قانونی تعاون اور ہندوستان بھر میں انسداد دہشت گردی کے مختلف تھیٹروں میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لیے حکمت عملیاں شامل ہیں۔ کانفرنس میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر پولیس افسران، انسداد دہشت گردی سے متعلق مسائل سے نمٹنے والے مرکزی ایجنسیوں/محکموں کے افسران اور متعلقہ شعبوں جیسے قانون، فارنسک ، ٹیکنالوجی وغیرہ کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

 

*************

 

 

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 2173

 


(Release ID: 2071280) Visitor Counter : 35