وزارت اطلاعات ونشریات
آئی ایف ایف آئی 2024 نے ‘بھارتی فیچر فلم کے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر’ زمرے کے لیے باضابطہ انتخاب کا اعلان کیا
ہندوستانی ہدایت کاروں کی 5 پہلی فیچر فلمیں55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا( اِفّی) میں مقابلے کے لیے پیش کی جائیں گی
ملک میں نئے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کا 55 واں ایڈیشن آپ کے لیے ایک نیا ایوارڈ زمرہ لے کر آیا ہے: ‘بیسٹ ڈیبیو ڈائریکٹر آف انڈین فیچر فلم’ جس میں پانچ قابل ذکر پہلی فلمیں دکھائی جائیں گی، جو ہندوستان بھر سے نئے تناظر،متنوع بیانیہ اور جدید سنیما اسٹائل کو اجاگر کرتی ہیں۔اِفّی جو28-20 نومبر2024 تک منعقد ہونے والی ہے، نے ہندوستانی فیچر فلم کے زمرے کے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کے لیے اپنے باضابطہ انتخاب کا اعلان کیا۔
انڈین فیچر فلم سیکشن کا بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر: آفیشل سلیکشن
نمبر شمار
|
فلم کا اصل عنوان
|
ہدایت کار
|
زبان
|
1
|
بونگ
|
لکشمی پریا دیوی
|
منی پوری
|
2
|
گھراٹ گنپتی
|
نوجوت بندی واڈیکر
|
مراٹھی
|
3
|
مِکّا بندا حقی ( ایک مختلف پنکھ کا پرندہ)
|
منوہرا کے
|
کنڑ
|
4
|
(حیدرآباد کی خاموش نسل کشی)رضاکار
|
یتا ستیہ نارائن
|
تیلگو
|
5
|
تھانوپ (سردی)
|
راگیش نارائن
|
ملیالم
|
ان فلموں میں سے ہر ایک منفرد بیانیہ اور علاقائی تناظر پیش کرتی ہے، جو ہندوستان کے ثقافتی اور لسانی تنوع کو اجاگر کرتی ہے۔
اختتامی تقریب میں ایوارڈ پیش کیا جائے گا
ایک جیوری گوا میں 55ویں اِفّی کے دوران ان شارٹ لسٹ شدہ فلموں کا جائزہ لے گی اور بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر آف انڈین فیچر فلم ایوارڈ کے فاتح کا اعلان 28 نومبر 2024 کو اختتامی تقریب میں کیا جائے گا۔
جائزہ کمیٹی جس میں ہندوستان کی فلم اور آرٹس کمیونٹیز کے نامور پیشہ ور افراد شامل تھے، نے 117 اہل اندراجات میں سے ان پانچ فلموں کا انتخاب کیا۔
ابھرتے ہوئے ہندوستانی ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنا
اس سال اِفّی پہلی ہندوستانی فلموں پر توجہ مرکوز کرتی ہے، تاکہ فلمی صنعت میں نئے تناظر کو فروغ دیا جا سکے اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے جو روایتی کہانی سنانے کی حدود کو آگے بڑھاتی ہے۔ ان پہلی فلموں کو اعزاز دینے سے اَفّی کا مقصد ہندوستانی سنیما کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی کو فروغ دینا اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر، وسیع تر سامعین تک پہنچنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
بین الاقوامی فیڈریشن آف فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشنز (ایف آئی اے پی ایف)سے مسابقتی فیچر فلموں کے زمرے میں تسلیم شدہ دنیا بھر کے 14 فلمی میلوں میں سے ایک کے طور پراِفّی ہندوستانی فلم سازوں کے لیے بین الاقوامی آگہی حاصل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
مزید معلومات کے لیے، براہ کرم پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2054935
55ویں اِفّی اوراسکریننگ کے مکمل جدول کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم آفیشل ویب سائٹ:www.iffigoa.org پردیکھیں۔
*****
(ش ح ۔ا ک۔ن ع(
U.No 2075
(Release ID: 2070674)
Visitor Counter : 39
Read this release in:
Punjabi
,
Telugu
,
Odia
,
Hindi
,
English
,
Gujarati
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam