وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 30-31 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم راشٹریہ ایکتا دیوس کی تقریبات میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم ایکتا نگر میں 280 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم آرمبھ 6.0 میں 99ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کے آفیسر ٹرینی بیچ سے خطاب کریں گے

Posted On: 29 OCT 2024 3:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30-31 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ 30 اکتوبر کو، وہ ایکتا نگر، کیواڈیا کا دورہ کریں گے جہاں وہ شام 5:30 بجے ، ایکتا نگر میں 280 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، شام 6 بجے ، وہ آرمبھ 6.0 میں 99ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کے آفیسر ٹرینیز سے خطاب کریں گے۔ 31 اکتوبر کو،  وزیر اعظم صبح تقریباً 7:15 بجے، مجسمہ وحدت پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے، جس کے بعد یوم قومی وحدت ( راشٹریہ ایکتا دیوس)کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

وزیر اعظم ایکتا نگر میں بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح  کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں کا مقصد سیاحوں کے تجربے کو بہتر کرنا ، رابطہ کو بہتر بنانا اور علاقے میں پائیداری کے اقدامات کی حمایت کرنا ہے۔

وزیر اعظم آرمبھ 6.0 میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر 99ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کے ٹرینی آفیسر  کے بیچ سے  خطاب کریں گے۔ اس سال کے پروگرام کا موضوع ‘‘روڈ میپ فار آتم نر بھر اور وکست بھارت’’ ہے۔ 99ویں کامن فاؤنڈیشن کورس - آرمبھ 6.0 - میں ہندوستان کی 16 سول سروسز کے اہلکار  اور بھوٹان کی 3 سول سروسز کے 653 ٹرینی آفیسر شامل ہیں۔

وزیر اعظم31 اکتوبر کو راشٹریہ ایکتا دیوس کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ وہ ایکتا دیوس کا عہد دلائیں گے اور ایکتا دیوس پریڈ کا معائنہ کریں گے جس میں 9 ریاستوں اور  ایک مرکز کے زیرانتظام علاقہ کی پولیس، 4 سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، این سی سی اور مارچنگ بینڈ کے 16 دستے شامل ہوں گے۔خصوصی پرکشش جھانکیوں میں این ایس جی کا ہیل مارچ دستہ، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کی خواتین اور مرد بائیک سواروں کا ڈیئر ڈیول شو، بی ایس ایف کی طرف سے انڈین مارشل آرٹس کا شو، اسکولی بچوں کی طرف سے پائپڈ بینڈ شو، ہندوستانی فضائیہ کا ‘سوریہ کرن’ فلائی پاسٹ، اور دیگر مناظر شامل ہیں۔

****

ش ح۔ م ش ع۔ م ذ

)U-No. 1876(


(Release ID: 2069270) Visitor Counter : 48