جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کی وزارت نے چھٹے قومی آبی ایوارڈ، 2024 کا آغاز کیا


درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے

ایوارڈز 9 زمروں  میں دیئے جائیں گے

Posted On: 24 OCT 2024 12:27PM by PIB Delhi

جل شکتی کی وزارت کے تحت آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے نے راشٹریہ پرسکار پورٹل پرچھٹے قومی آبی ایوارڈ

2024(این ڈبلیو اے ) کا آغاز کیا ہے۔ تمام درخواستیں صرف راشٹریہ پرسکار پورٹل (www.awards.gov.in) کے ذریعے موصول ہوں گی۔ عام لوگ مزید تفصیلات کے لیے اس پورٹل یا اس محکمہ کی ویب سائٹ (www.jalshakti-dowr.gov.in) سے رجوع کر سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔

ایوارڈز کے لیے اہلیت:

کوئی بھی ریاست، ضلع، گاؤں پنچایت، شہری مقامی ادارہ ، اسکول/کالج، ادارہ (اسکول/کالج کے علاوہ)، صنعت، سول سوسائٹی، یا واٹر یوزر ایسوسی ایشن جس نے پانی کے تحفظ اور بندوبست کے میدان میں مثالی کام کیا ہے وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

ٹرافی اور توصیف نامہ:

’بہترین ریاست‘ اور ’بہترین ضلع‘ کے زمروں کے لئے جیتنے والوں کو ٹرافی اور توصیف نامہ سے نوازا جائے گا۔ بقیہ زمروں-’بہترین گاؤں پنچایت‘،’بہترین شہری مقامی ادارہ‘، ’بہترین اسکول/کالج‘، ’بہترین ادارہ (اسکول/کالج کے علاوہ)‘،’بہترین صنعت‘،’بہترین سول سوسائٹی‘، ’بہترین واٹر یوزر ایسوسی ایشن اور ’بیسٹ انڈسٹری‘ میں جیتنے والوں کو ٹرافی اور توصیف نامہ کے ساتھ نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کے لیے نقد انعامات بالترتیب 2 لاکھ، 1.5 لاکھ، اور 1 لاکھ روپے ہیں۔

انتخاب کا عمل:

نیشنل واٹر ایوارڈز کے لیے موصول ہونے والی تمام درخواستوں کی جانچ ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر کی اسکریننگ کمیٹی کرے گی۔ شارٹ لسٹ کے گئے درخواستوں کو ایک ریٹائرڈ سیکریٹری سطح کے افسر کی سربراہی والی ایک جیوری کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ اس کے بعد آبی وسائل کے محکمے، آر ڈی اینڈ جی آر یعنی سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) اور سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) کی تنظیموں کے ذریعے شارٹ لسٹ کی گئی درخواستوں کی زمینی سطح پر تصدیق کی جائے گی۔ جیوری کمیٹی زمینی حقیقت سے متعلق رپورٹوں کی بنیاد پر درخواستوں کا جائزہ لے گی اور جیتنے والوں کی سفارش کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات منظوری کے لئے جل شکتی کے مرکزی وزیر کو پیش کی جائے گی۔ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان  مناسب تاریخ پر کیا جائے گا اور ایوارڈ  کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں فاتحین کو معزز صدر جمہوریہ ہند یا نائب صدر جمہوریہ ہند ایواڈ سے نوازیں گے۔

ایوارڈز کی تفصیلات:

نمبر شمار

ایوارڈز کی کٹیگری

اہلیتی ادارہ

ایوارڈ

ایوارز کی تعداد؍انعام کی رقم

بہترین ریاست

ریاستی حکومت؍یو ٹی

توصیف نامہ کے ساتھ ٹرافی

3 ایوارڈز

بہترین ضلع

ضلع انتظامیہ؍ڈی ایم ؍ڈی سی

توصیف نامہ کے ساتھ ٹرافی

5ایوارڈز

( پانچ زون یعنی شمال، جنوب، مغرب، مشرق اور شمال مشرق کے ہر میں سے ایک ایوارڈ)

بہترین گاؤں پنچایت

گاؤں پنچایت

نقد انعام اور توصیف نامہ کے ساتھ ٹرافی

3ایوارڈز

پہلا انعام: 2 لاکھ روپے

دوسرا انعام: ڈیڑھ لاکھ روپے

تیسرا انعام: ایک لاکھ روپے

بہترین شہری مقامی ادارہ

شہری مقامی ادارہ

نقد انعام اور توصیف نامہ کے ساتھ ٹرافی

3 ایوارڈز

پہلا انعام: 2 لاکھ روپے

دوسرا انعام: ڈیڑھ لاکھ روپے

تیسرا انعام: ایک لاکھ روپے

بہترن اسکول یا کالج

اسکول ؍کالج

نقد انعام اور توصیف نامہ کے ساتھ ٹرافی

3 ایوارڈز

پہلا انعام: 2 لاکھ روپے

دوسرا انعام: ڈیڑھ لاکھ روپے

تیسرا انعام: ایک لاکھ روپے

بہترین ادارہ( اسکول؍کالج کے علاوہ)

ادارہ؍آر ڈبلیو ایز؍مذہبی تنظیمیں

نقد انعام اور توصیف نامہ کے ساتھ ٹرافی

3 ایوارڈز

  1. کیمپس استعمال کے لئے دو ایوارڈز(پہلا انعام: دو لاکھ روپے، دوسرا انعام ڈیڑھ لاکھ روپے )
  2. کیمپس کے علاوہ ایک ایوارڈ(ایوارڈ دو لاکھ روپے)

بہترین صنعت

چھوٹی ؍درمیانہ ؍لارج اسکیل صنعت

نقد انعام اور توصیف نامہ کے ساتھ ٹرافی

3 ایورڈز

پہلا انعام: دو لاکھ روپے

دوسرا انعام: ڈیڑھ لاکھ روپے

تیسرا ایوارڈ: ایک لاکھ روپے

بہترین سول سوسائٹی

رجسٹرڈ این جی اوز ؍سول سوسائٹیز

نقد انعام اور توصیف نامہ کے ساتھ ٹرافی

3 ایوارڈز

پہلا انعام: دو لاکھ روپے

دوسرا انعام: ڈیڑھ لاکھ روپے

تیسرا ایوارڈ: ایک لاکھ روپے

بہترین واٹر یوزر ایسو سی ایشن

واٹر یوزر ایسو سی ایشنز

نقد انعام اور توصیف نامہ کے ساتھ ٹرافی

3 ایوارڈز

پہلا انعام: دو لاکھ روپے

دوسرا انعام: ڈیڑھ لاکھ روپے

تیسرا ایوارڈ: ایک لاکھ روپے

 

نیشنل واٹر ایوارڈز(این ڈبلیو ایز) کو حکومت کے وژن ’جل سمردھ بھارت‘ کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں ریاستوں، اضلاع، افراد، تنظیموں وغیرہ کے مثالی کام اور کوششوں کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کا مقصد عوام کو پانی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا اور انہیں پانی کے استعمال کے بہترین طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ مختلف زمروں میں ایوارڈ جیتنے والوں کو توصیف نامہ، ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ نیشنل واٹر ایوارڈز کا مقصد فریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ ملک میں آبی وسائل کے انتظام کے حوالے سے ایک جامع نقطہ نظر اپنائیں کیونکہ سطح پر موجود پانی اور زیر زمین پانی آبی سائیکل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، محکمہ کی جانب سے سال 2018 میں نیشنل واٹر ایوارڈز کا پہلا ایڈیشن متعارف کرایا گیا تھا۔ پہلے نیشنل واٹر ایوارڈز 2018 میں 14 زمروں میں 82 فاتحین کو دیئے گئے تھے۔ اس کے بعد دوسرا نیشنل واٹرایوارڈ، 2019میں  16 زمروں میں 98 فاتحین کو دیئے گئے تھے، تیسرا نیشنل واٹر ایوارڈ 2020میں  11 زمروں میں 57 فاتحین کو دیئے گئے تھے ، چوتھا نیشنل واٹر ایوارڈ، 2022میں  11  زمروں میں 41 فاتحین کو دیئے گئے تھے۔ اور پانچواں نیشنل واٹر ایوارڈز، 2023میں  9 زمروں میں 38 فاتحین کو دیے گئے تھے۔ 2021 کے لیے نیشنل واٹر ایوارڈز کی تقریب  کووِڈ وباکی وجہ سے منعقد نہیں کی گئی تھی۔

************

 

ش ح۔ف ا۔ ع د

(U: 1668)




(Release ID: 2067636) Visitor Counter : 17