امور داخلہ کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند، سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش منانے کے لئے ان کی یادگار خدمات کو خراعقیدت پیش کرنے کے لیے 2024 سے 2026 تک دو سالہ ملک گیر تقریبات کا اہتمام کرے گی
اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ جشن سردار پٹیل کی نمایاں کامیابیوں اور اتحاد کے جذبے کا ثبوت بنے گا جس کی وہ مظہر تھے
دنیا کی سب سے مضبوط جمہوریتوں میں سے ایک کے قیام کے پیچھے بصیرت کے طور پر سردار پٹیل جی کی لازوال میراث اور کشمیر سے لکشدیپ تک ہندوستان کو متحد کرنے میں ان کا اہم رول ناقابل فراموش ہے
Posted On:
23 OCT 2024 3:20PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کو 2024 سے 2026 تک دو سالہ ملک گیر جشن کے ساتھ منائے گی۔
ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’دنیا کی سب سے مضبوط جمہوریتوں میں سے ایک کے قیام کے پیچھے سردار پٹیل جی کی لازوال میراث اور ہندوستان کو کشمیر سے لکش دیپ تک متحد کرنے میں ان کا اہم رول ناقابل فراموش ہے۔ ان کی یادگار خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے، حکومت ہند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، ان کے 150 ویں یوم پیدائش کو 2024 سے 2026 تک دو سالہ ملک گیر تقریبات کے ساتھ منائے گی۔ یہ جشن سردار پٹیل کی نمایاں کامیابیوں اور اتحاد کے جذبہ کی شہادت دے گا جس کے وہ مظہر تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ ۔ن م۔
U- 1630
(Release ID: 2067338)
Visitor Counter : 38
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam