وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کی تھائی لینڈ کی وزیراعظم سے ملاقات
Posted On:
11 OCT 2024 12:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اورمحترمہ پیٹونگٹرن شیناواترا، وزیر اعظم تھائی لینڈ کے درمیان وینٹیانے میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے موقع پر 11 اکتوبر 2024 کو ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات دونوں وزرائے اعظم کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔
اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی نے تھائی لینڈ کی وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ تھائی وزیراعظم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی تاریخی تیسری مدت حکمرانی پر مبارکباد بھی دی۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ذیلی علاقائی، علاقائی اور کثیر جہتی فورموں میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے ذریعے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
تھائی لینڈ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات ہندوستان کی ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی کا ایک اہم ستون ہیں، جو اس سال ایک دہائی اور ہندوستان کے ویژن آف دی انڈو پیسیفک منارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ن ۔ر ض
U-1149
(Release ID: 2064110)
Visitor Counter : 71
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam