وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جناب رتن ٹاٹا کے انتقالپر تعزیت کا اظہار کیا
جناب ٹاٹا تعلیم،حفظان صحت، صفائی ستھرائی، حیوانات کی دیکھ بھال جیسے کاموں کو آگے بڑھانے میں پیش پیش تھے: وزیر اعظم
بڑے خواب دیکھنے اور سماج کو لوٹانے کا جناب ٹاٹا کا جذبہ بے مثال تھا: وزیر اعظم
Posted On:
10 OCT 2024 5:38AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب رتن ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ جناب ٹاٹا ایک صاحب بصیرت کاروباری رہنما، ایک ہمدرد اور غیر معمولی انسان تھے جنہوں نے اپنی عاجزی، مہربانی اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے ایک پختہ عزم سے بہت سے لوگوں کو اپناگرویدہ بنایا ۔
ایکس پر ایک سلسلہ وار پوسٹ میں،جناب مودی نے لکھا:
’’ جناب رتن ٹاٹا جی ایک صاحب بصیرت کاروباری رہنما، ایک ہمدرد اور ایک غیر معمولی انسان تھے۔ انہوں نے بھارت کے سب سے پرانے اور سب سے معزز کاروباری گھرانوں میں سے ایک کو مستحکم قیادت فراہم کی۔ ساتھ ہی ، ان کی خدمات بورڈ روم سے کہیں زیادہ تھی۔انہوں نے اپنی عاجزی، مہربانی اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کے پختہ عزم کی بدولت بہت سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ‘‘۔
’’ جناب رتن ٹاٹا کے سب سے منفرد پہلوؤں میں سے ایک ان کا بڑے خواب دیکھنے اور لوٹانے کا جذبہ تھا۔ وہ تعلیم، حفظان صحت، صفائی ستھرائی، حیوانات کی دیکھ بھال جیسے کاموں کو آگے بڑھانے میں پیش پیش تھے: وزیر اعظم۔‘‘
’’میرے ذہن میں جناب رتن ٹاٹا جی کے ساتھ بے شمار ملاقاتیں ہیں۔ جب میں وزیراعلیٰ تھا تو میں اکثر گجرات میں ان سے ملتا تھا۔ ہم مختلف معاملوں پر تبادلہ خیال کر تے تھے۔ میں نے ان کے نظریات کو بہت فیض رساں پایا۔ جب میں دہلی آیا تو یہ ملاقاتیں جاری رہیں۔ ان کے انتقال سے مجھےانتہائی دکھ ہوا ہے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں میرے احساسات ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح ۔رض
U-1086
(Release ID: 2063710)
Visitor Counter : 37
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam