پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 OCT 2024 4:54PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ جمعرات 10 اکتوبر 2024 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 119ویں سالانہ اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ سالانہ سیشن کا تھیم ہے ‘وِکست بھارت @ 2047: ترقی کی چوٹی کی طرف گامزن’۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کیا ہے اور پورا ملک محنت اور لگن کے ساتھ اس سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ہندوستان دنیا کی5 بڑی معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں یہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
119ویں سیشن میں صنعت سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1500 کاروباری افراد، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، بینکرز، ایڈووکیٹ وغیرہ شرکت کریں گے۔
****************
(ش ح۔ ع و۔ م ا)
UNO-1065