وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جمائیکا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا انگریزی ترجمہ

Posted On: 01 OCT 2024 6:35PM by PIB Delhi

محترم وزیر اعظم اینڈریو ہولنیس

دونوں ممالک کے مندوبین

میڈیا کے ساتھی،

نمسکار!

مجھے وزیر اعظم ہولنیس اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ وزیر اعظم ہولنیس کا ہندوستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ اس لیے ہم اس دورے کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ وزیر اعظم ہولنیس طویل عرصے سے ہندوستان کے دوست رہے ہیں۔ مجھے کئی بار ان سے ملنے کا موقع ملا۔ اور ہر بار، میں نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ان کے خیالات میں ان کے عزم کو محسوس کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے اس دورے سے  ہمارے دو طرفہ تعلقات میں نئی ​​توانائی  آئے گی  اور ساتھ ہی پورے کیریبین خطے کے ساتھ ہماری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

دوستو

ہندوستان اور جمائیکا کے تعلقات کی جڑیں ہماری مشترکہ تاریخ، مشترکہ جمہوری اقدار اور عوام سے عوام کے مضبوط رشتوں میں پیوست ہیں۔ ہماری شراکت داری چار Cs—ثقافت، کرکٹ، کامن ویلتھ، اور CARICOM سے متصف ہے۔ آج کی میٹنگ میں، ہم نے تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور کئی نئے اقدامات کی نشاندہی کی۔ ہندوستان اور جمائیکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری  میں اضافہ ہورہا ہے۔ جمائیکا کی ترقی کے سفر میں ہندوستان ہمیشہ سے ایک قابل اعتماد اور پرعزم ترقیاتی شراکت دار رہا ہے۔ اس سمت میں ہماری تمام کوششیں جمائیکا کے لوگوں کی ضروریات پر مرکوز ہیں۔ آئی ٹی ای سی اور آئی سی سی آر اسکالرشپس کے ذریعے، ہم نے جمائیکا کے لوگوں کی مہارت کی نشوونما اور صلاحیت کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کیا ہے۔

ہم جمائیکا کے ساتھ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، چھوٹی صنعتوں، بائیو فیول، اختراع، صحت، تعلیم، زراعت جیسے شعبوں میں  اپنے تجربے سے واقف کرانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم دفاع کے میدان میں جمائیکا کی فوج کی تربیت اور صلاحیت سازی میں آگے بڑھیں گے۔ منظم جرائم، منشیات کی سمگلنگ، دہشت گردی ہمارے مشترکہ چیلنجز ہیں۔ ہم مل کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے پر متفق ہیں۔ ہمیں خلائی شعبے میں اپنے کامیاب تجربے کو جمائیکا کے ساتھ بھی شیئر کرتے ہوئے خوشی ہوگی۔

دوستو

آج کی ملاقات میں ہم نے کئی عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ تمام کشیدگی اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ ہم عالمی امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہندوستان اور جمائیکا اس بات پر متفق ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی اداروں میں اصلاح ضروری ہے۔ ہم ان اداروں کو جدید بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

دوستو

ہندوستان اور جمائیکا وسیع سمندروں سے الگ ہوسکتے ہیں، لیکن ہمارے ذہن، ہماری ثقافتیں اور ہماری تاریخیں گہرے طور  پر ایک دوسرے سے وابستہ  ہیں۔ تقریباً 180 سال قبل ہندوستان سے جمائیکا ہجرت کرنے والے لوگوں نے ہمارے عوام سے عوام کے تعلقات کی مضبوط بنیادیں رکھی تھیں۔ آج، تقریباً 70,000 ہند نژاد لوگ جو جمائیکا کو گھر کہتے ہیں، ہمارے مشترکہ ورثے کی زندہ مثال ہیں۔ میں وزیر اعظم ہولنیس اور ان کی حکومت کا ان کا خیال رکھنے کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج، تقریباً 70,000 ہند نژاد لوگ جو جمائیکا کو گھر کہتے ہیں، ہمارے مشترکہ ورثے کی زندہ مثال ہیں۔ میں وزیر اعظم ہولنیس اور ان کی حکومت کا ان کی دیکھ بھال اور کمیونٹی کی حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

جس طرح جمائیکا میں ہندوستان سے یوگا، بالی ووڈ اور لوک موسیقی کو اپنایا گیا ہے، اسی طرح جمائیکا سے "ریگے" اور "ڈانس ہال" بھی ہندوستان میں مقبول ہو رہے ہیں۔ آج منعقد ہونے والا ثقافتی تبادلہ پروگرام ہماری باہمی قربت کو مزید مضبوط کرے گا۔ ہم نے دہلی میں جمائیکا ہائی کمیشن کے سامنے سڑک کا نام "جمائیکا مارگ" رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سڑک آنے والی نسلوں کے لیے ہماری پائیدار دوستی اور تعاون کی علامت ہوگی۔

کرکٹ سے محبت کرنے والی قوموں کے طور پر، کھیل ہمارے تعلقات میں ایک بہت مضبوط اور اہم  وابستگی کی کڑی رہی ہے۔ "کورٹنی والش" کی لیجنڈری تیز گیند بازی ہو یا "کرس گیل" کی شعلہ انگیز بلے بازی، ہندوستان کے لوگوں کو جمائیکا کے کرکٹرز سے خاص لگاؤ ​​ہے۔ ہم نے کھیلوں میں اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی بات کی۔ مجھے یقین ہے کہ آج کی بات چیت کے نتائج ہمارے تعلقات کو "یوسین بولٹ" سے زیادہ تیز رفتاری سے آگے بڑھائیں گے، جس سے ہمیں مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔

عالی جناب

ایک بار پھر، میں آپ کا اور آپ کے وفد کا ہندوستان میں پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔

بہت بہت شکریہ!

ڈس کلیمر : یہ وزیر اعظم کے ریمارکس کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل ریمارکس ہندی میں دیے گئے۔

************

U.No:711

ش ح۔اس۔ م ذ


(Release ID: 2060823) Visitor Counter : 41