وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم سے بات کی
وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو مغربی ایشیا کی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کی کسی بھی شکل وصورت میں کوئی جگہ نہیں ہے
وزیر اعظم نے علاقائی کشیدگی کو روکنے اور تمام مغویوں کی بحفاظت رہائی کی اہم ضرورت پر زور دیا
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان امن اور استحکام کی جلد بحالی کی حمایت کے لیے تیار ہے
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-اسرائیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا
وزیر اعظم نے روش ہاشاناہ کے موقع پر وزیر اعظم نیتن یاہو اور دنیا بھر کے یہودیوں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا
Posted On:
30 SEP 2024 11:45PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب جناب بنجامن نیتن یاہو سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی کے لیے کسی بھی شکل وصورت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے علاقائی کشیدگی کو روکنے اور تمام مغویوں کی بحفاظت رہائی کے لیے کام کرنے کی اہم ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان امن اور استحکام کی جلد بحالی کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان -اسرائیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کئی دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے روش ہاشاناہ کے موقع پر وزیر اعظم نیتن یاہو اور دنیا بھر کے یہودیوں کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
*****
ش ح ۔ م ش ۔م ش
U. No.678
(Release ID: 2060520)
Visitor Counter : 30
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Urdu
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam