وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو سے بات چیت کی
Posted On:
30 SEP 2024 8:20PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں رونما ہوئے حالیہ واقعات کے بارے میں آج اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو سے بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’وزیر اعظم @netanyahu سے مغربی ایشیا میں رونما ہوئے حالیہ واقعات کے بارے میں بات چیت کی۔ ہماری دنیا میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ علاقائی کشیدگی کو روکنے اور تمام تر مغویوں کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنانا ازحد ضروری ہے۔ بھارت امن و استحکام کی جلد بحالی کی کوششوں کی حمایت کے لیے پابند عہد ہے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:671
(Release ID: 2060456)
Visitor Counter : 42
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam