خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
رانچی میں منعقدہ ساتویں راشٹریہ پوشن ماہ کی اختتامی تقریب میں 20 ریاستوں میں 11 ہزار سے زیادہ سکشم آنگن واڑی مراکز کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا گیا
فعال آنگن واڑیاں بڑھتی رفتار کے ساتھ متنوع ترقی مختلف برادریوں کو ہندوستان کو ایک اچھی پرورش یافتہ قوم بنانے کے لیے پوشن 2.0 کے اقدامات میں حصہ لینے،مشغول ہونے اور خود ان کو پہل کرنے کی ترغیب دیں گی: محترمہ۔ اناپورنا دیوی، مرکزی وزیر، خواتین اور بچوں کی ترقی
پوشن ماہ کے دوران مختلف غذائیت سے متعلق موضوعات پر 13.95 لاکھ اے ڈبلیو سیز پر 12 کروڑ سے زیادہ حساس سرگرمیاں
ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے ذریعے ماحولیاتی استحکام پر خصوصی مہم پوشن ماہ میں منعقد کی گئی
Posted On:
30 SEP 2024 3:32PM by PIB Delhi
7ویں راشٹریہ پوشن ماہ 2024 کی اختتامی تقریب آج رانچی، جھارکھنڈ میں جناب سنتوش کمار گنگوار، گورنر، جھارکھنڈ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ مرکزی وزیر برائے خواتین اور بچوں کی بہبود محترمہ اناپورنا دیوی؛ اور خواتین اور بچوں کی بہبودکی وزارت، حکومت ہند اور ریاستی حکومت جھارکھنڈ کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پوشن ماہ پر ایک فلم جو کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران ملک بھر میں بڑے پیمانے پر حساسیت کی پہل کو ظاہر کرتی ہے، سامعین کو دکھائی جائے گی۔ اس کے بعد بچوں کی انا پرشن تقریب اور حاملہ خواتین کی گوڈبھرائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس کے بعد ایک متاثر کن شارٹ فلم "آو توڈن: کپوشن چکر" بنی جس میں بچوں، نوعمر لڑکیوں اور حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں میں غذائیت کی کیفیت کو بہتر بنانے کے لیے جھارکھنڈ کے لائف سائیکل اپروچ پر روشنی ڈالی گئی۔ اس تقریب کی خاص بات آج ملک کی 20 ریاستوں میں 11 ہزار سے زیادہ سکشم آنگن واڑی کا ورچوئل افتتاح تھا۔ ایک مختصر فلم جس میں اس تصور کو دکھایا گیا ہے کہ سکشم آنگن واڑی کس طرح بہتر غذائیت کا باعث بن سکتی ہے اور ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کی فراہمی (ای سی سی ای) بھی دکھائی گئی۔
اس کے بعد،جناب سنتوش کمار گنگوار، گورنر، جھارکھنڈ، محترمہ انا پورنا دیوی، مرکزی وزیر، خواتین اور اطفال کی ترقی، حکومت ہند اور بہار کے جموئی ضلع اور چھتیس گڑھ کے راج ناندگاؤں ضلع سے سکشم آنگن واڑی سینٹر کی آنگن واڑی ورکرز کے درمیان آن لائن بات چیت ہوئی ۔
محترمہ انا پورنا دیوی، مرکزی وزیربرائے خواتین اور اطفال کی ترقی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا، "میں پوشن ماہ کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی وسیع شرکت اور جوش و خروش سے بہت خوش ہوں۔ پوشن ماہ کے دوران 13.95 لاکھ آنگن واڑی مراکز پر مجموعی طور پر 12.86 کروڑ کی حساس سرگرمیاں مختلف غذائیت سے متعلق موضوعات پر کی گئیں۔ اس غذائیت پر مبنی جن آندولن کے علاوہ جس نے پورے ملک کو حساس بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے، ایک پیڑ ماں کے نام کے ذریعے ماحولیاتی استحکام پر خصوصی مہم چلائی گئی۔ پوشن ماہ کے دوران ایک پیڑ ماں کے نام سے متعلق کل 86 لاکھ سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "کچھ ریاستوں نے ماہ کے دوران استفادہ کنندگان اور کمیونٹی کو حساس بنانے کے لیے منفرد سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔ آسام میں، بہتر ہیموگلوبن کی سطح کے ساتھ نوعمر لڑکیوں کو 'ہیموگلوبن کوئینز' کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ اس نے نہ صرف نوعمر لڑکیوں اوربچوں کو بلکہ بڑے پیمانے پر کمیونٹی کو متاثر اور حساس کیا ہے۔" اپنے خصوصی خطاب کا اختتام کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "میں سکشم آنگن واڑیوں کے ذریعے بڑھی ہوئی رفتار کے ساتھ مختلف فروغ اور ترقی کی پیشین گوئی کر سکتی ہوں، جو ہندوستان کو ایک سوپوشیت راشٹر بنانے کے مشن کے ساتھ پوشن 2.0 کے اقدامات میں حصہ لینے، مشغول ہونے اور خود ان کو پہل کرنے کی ترغیب دیں گی اورکمیونٹیز کی حوصلہ افزائی کرے گی"۔
جناب سنتوش گنگوار، گورنر، جھارکھنڈ نے اپنے کلیدی خطبہ میں سامعین کی توجہ تمام محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی اور شراکت داری کی اہمیت کی طرف مبذول کرائی تاکہ غذائی قلت سے پاک ہندوستان کی سمت ایک جامع ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جاسکے۔ مزیدیہ کہ آنگن واڑی کارکنوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا: "مجھے خوشی ہے کہ ان فرنٹ لائن ورکرز، سکشم آنگن واڑی اور پوشن بھی پڑھائی بھی جیسے تصورات کی مدد سے، ہم ایک مضبوط اور خود انحصار ملک کی طرف بڑھ رہے ہیں"۔ . انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنے روزمرہ کے کھانوں میں ہری سبزیوں، ثابت اناج اور باجرہ کو فروغ دینا چاہیے۔
پوشن بھی پڑھائی بھی، ای سی سی ای، پالنا گرہ، ٹیک ہوم راشن/ فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ہیلتھ کیمپ اور انیمیا ٹیسٹنگ، چائلڈ پروٹیکشن، سیلف ہیلپ گروپس، سوشل سیکورٹی اسکیموں اور سی ایم اے ایم پروٹوکول جیسے مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کرنے والے مختلف اسٹالز کے ساتھ ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا ۔پنڈال میں منظم اس تقریب کے دوران جھارکھنڈ کو غذائیت سے پاک ریاست میں تبدیل کرنے کی کلیدی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پوشن دھارا میگزین کا تیسرے ایڈیشن بھی اجراکیا گیا۔
پوشن ماہ میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران، تمام 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں غذائیت سے متعلق 12.86 کروڑ سے زیادہ حساس سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔ مختلف موضوعات کے لحاظ سے، 2.4 کروڑ سرگرمیاں اور 2 کروڑ سرگرمیاں بالترتیب خون کی کمی اور نمو کی نگرانی پر کی گئی ہیں۔
پوشن ماہ 2024 ایک صحت مند اور پرورش یافتہ ہندوستان کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کا جشن مناتا ہے۔ یہ نہ صرف تمام شراکت دار ریاستوں کی لگن کو تسلیم کرتا ہے بلکہ سکشم آنگن واڑی مراکز کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کے لیے بہتر نمائش کو یقینی بناتے ہوئے مسلسل جن آندولن کے ذریعے نچلی سطح کی تحریکوں کو مضبوط بنانے کے اہم کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
******
ش ح۔ش ت ۔ س ع س
U-643
(Release ID: 2060302)
Visitor Counter : 35