وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلوبل انوویشن انڈیکس 2024 میں ہندوستان کے 39ویں مقام پر پہنچنے کی ستائش کی

Posted On: 27 SEP 2024 10:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلوبل انوویشن انڈیکس 2024 میں 133 عالمی معیشتوں میں ہندوستان کے 39ویں مقام پر پہنچنے کی ستائش کی ہے۔

جناب مودی نے اس کامیابی کو ایک "نمایاں  کارنامہ  " قرار دیا، جس میں ایک متحرک اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے حکومت کی لگن پر زور دیا جو ملک کے نوجوانوں کے لیے مواقع کو تبدیل کر سکتا ہے۔

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ایکس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛

"ایک قابل ذکر کارنامہ! ہماری حکومت ایک متحرک اختراعی ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جو نوجوانوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے۔"

****

ش ح۔ ف خ

(U.No: 588)


(Release ID: 2059792) Visitor Counter : 46