امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امورداخلہ اور امداد باہمی کے  مرکزی جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو امریکہ کے 3 روزہ دورے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی


یہ دورہ  وزیر اعظم مودی کے سفارتکاری کے نظریے کو مزید تقویت دیتا ہے، جس نے گزشتہ 10  برسوں میں بھارت کو ایک عالمی تبدیلی ساز کے کردار کی طرف راغب کیا ہے جو پائیدار ترقی میں مثالی اہمیت کا حامل ہے

کامیاب کواڈ چوٹی کانفرنس ‘مودی ا اور یو ایس‘ میگا کمیونٹی ایونٹ، اور مستقبل سے متعلق  اقوام متحدہ کی چوٹی کانفرنس پوری دنیا میں  وزیر اعظم مودی کی بے مثال مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں

وزیر اعظم  مودی کی قیادت نے نہ صرف ایک قوم کے طور پر بھارت کے قد میں اضافہ کیا ہےبلکہ جس کی بات  سنی جاتی ہے اورجسے ہر ملک انسانیت کی بہتری میں شراکت دار کے طور پر قبول کرتا ہے

Posted On: 24 SEP 2024 7:53PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے 3 روزہ دورے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کو امریکہ کے3  (تین)  روزہ کامیاب دورے پر مبارکباد۔ یہ دورہ مودی سفارت کاری کے نظریے کو مزید تقویت دیتا ہے، جس نے گزشتہ 10  برسوں میں بھارت کو ایک عالمی تبدیلی ساز کے کردار کی طرف راغب کیا ہے جو پائیدار ترقی کے لیے مثالیں قائم  کرتارہا ہے۔ کامیاب کواڈ سمٹ، ‘مودی اینڈ یو ایس’ میگا کمیونٹی ایونٹ، اور مستقبل سے متعلق اقوام متحدہ کی چوٹی کانفرنس پوری دنیا میں ان کی بے مثال مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ مودی جی کی قیادت نے نہ صرف ایک قوم کے طور پر بھارت کے قد میں اضافہ کیا ہے، جسے ہر کوئی سنتا ہے بلکہ ایک ایسے شخص کے طور پر جسے ہر ملک انسانیت کی بہتری میں شراکت دار کے طور پر قبول کرتا ہے۔’’

*******

ش ح۔ ش ب۔اش ق

 (U: 408)


(Release ID: 2058472) Visitor Counter : 31