وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

یوکرین کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات

Posted On: 24 SEP 2024 4:34AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  23 ستمبر 2024 کو نیویارک میں مستقبل کے سربراہی  اجلاس  کے موقع پر یوکرین کے صدر عزت مآب مسٹر ولادیمیر زیلینسکی  کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

 دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم کے یوکرین کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یوکرین کی صورتحال کے ساتھ ساتھ امن کی راہ پر آگے بڑھنے کےطریقے پرگفتگو بھی ان کی بات چیت میں نمایاں رہی۔

وزیر اعظم نے سفارت کاری اور بات چیت کے ساتھ ساتھ تمام فریقوں کی مشغولیت کے ذریعے تنازعہ کے پرامن حل کے حق میں ہندوستان کے واضح، مستقل اور تعمیری نقطہ نظر کااعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان تنازعہ کے پائیدار اور پرامن حل کے لیے اپنے ذرائع سے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

 تین ماہ سے کم عرصے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسری ملاقات تھی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

****

ش ح ۔  م ش ع  ۔م ش

U. No.356



(Release ID: 2058106) Visitor Counter : 29