وزیراعظم کا دفتر
ویتنام کے صدر مملکت اور پارٹی جنرل سکریٹری سے وزیر اعظم کی ملاقات
Posted On:
24 SEP 2024 12:17AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیویارک میں 23 ستمبر 2024 کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری اورویتنام کے صدر مملکت عزت مآب جناب ٹولام سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے صدر ٹو لام کو بہتر قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ہندوستان اور ویتنام کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت مسلسل تعاون کی امید ظاہر کی۔
وزیر اعظم نے اس ماہ کے اوائل میں سمندری طوفان یاگی سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر ویتنام کے تئیں اپنی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔صدر اور جنرل سکریٹری جناب ٹو لام نے آپریشن سدبھاو کے تحت ہندوستان کی طرف سے ہنگامی انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امداد کی بروقت فراہمی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان گہرے تہذیبی اور ثقافتی روابط اور بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا،جس کی نشاندہی دونوں ممالک کے درمیان پختہ باہمی اعتماد، مفاہمت اور مشترکہ مفادات سے ہوتی ہے۔ گزشتہ ماہ ویتنام کے وزیر اعظم عزت مآب فام من چن کے دورہ ہند کا ذکر کرتے ہوئے ،انہوں نے دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ رہنماؤں نے انڈو پیسفک خطےسمیت اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر گلوبل ساؤتھ کے واسطےاجتماعی کردار پر زور دیا۔
******
ش ح ۔ م ش ع ۔م ش
U. No.355
(Release ID: 2058104)
Visitor Counter : 51
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam